بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کا دوسرا واٹر پلانٹ؛ مخدوم کالونی بندر روڈ پر رکھا گیا سنگ بنیاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2019, 8:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل31/اگست (ایس او نیوز)  شہر کے مخدوم کالونی، بندر روڈ پر  آج سنیچر کو بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے  واٹر پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے  صدر امتیاز اُدیاور نے بتایا کہ  یہ پلانٹ بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے تعاون سے  تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ واٹر ٹینک تعمیر کرنے جگہ کا انتظام بھٹکل میونسپالٹی نے کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10ہزار لیٹر واٹر ٹینک کی تعمیر کے ساتھ ہی   ایک طرف مخدوم کالونی کے عوام کو فائدہ  پہنچے گا، تو دوسری طرف  بندر جانے والوں اور ہنومان نگر جانے والوں کو  بھی پانی  لے جانے کی سہولت ہوگی، اسی طرح قریبی علاقوں کریکال، بیلنی، ڈونگر پلی، اے پی جے عبدالکلام روڈ، آسارکیری وغیرہ علاقوں کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ امتیاز اُدیاور نے بتایا کہ شہر میں جب پانی کی قلت پائی جارہی تھی تو فیڈریشن کی طرف سے  بھٹکل کے تقریبا ہر علاقہ میں بغیر کسی مذہبی تفریق کئے پانی سپلائی کیا گیا تھا جس کے لئے فیڈریشن نے جن جن جماعتوں اور اداروں سے  تعاون مانگا، ہر ایک نے تعاون فراہم کیا، یہاں تک کہ کئی لوگ انفرادی طور پر بھی تعاون پیش کرنے کے لئے آگے آئے ۔  اسی طرح  شہر کے مختلف علاقوں میں اب فیڈریشن  کی جانب سے صاف  و شفاف پینے کے پانی کا پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور توقع ہے کہ آگے بھی تمام جماعتوں اور اداروں کی جانب سے تعاون ملے گا۔

فیڈریشن کے جنرل سکریٹری محمد نصیف خلیفہ نے بتایا کہ فیڈریشن کی طرف سے آئندہ  مدینہ کالونی، پھول بازار اور جالی روڈ میں  بھی اسی طرز کا پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے،  ساتھ ساتھ اطراف کے علاقوں بالخصوص مرڈیشور، منکی وغیرہ علاقوں میں بھی اگر پانی کی قلت پائی جاتی ہو اور وہاں کے ذمہ داران جگہ فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں تو    فیڈریشن اُن علاقوں میں بھی  واٹرپلانٹ تعمیر کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ  فیڈریشن کی طرف سے  پہلا واٹر پلانٹ غوثیہ اسٹریٹ میں مکمل کیا گیا تھا،  جہاں سے غوثیہ اسٹریٹ،  قاضیا اسٹریٹ، مشما اسٹریٹ و دیگر مسلم محلوں سمیت  منڈلی،  کرسچن کیری، نستار وغیرہ کے علاقوں کے لوگوں کو بھی فائدہ  ہورہا ہے۔ غوثیہ اسٹریٹ میں واٹر پلانٹ کے لئے بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ نے تعاون فراہم کیا تھا۔

مخدوم کالونی میں واٹر ٹینک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب محمد یونس قاضیا، جامعہ اسلامیہ کے پرنسپال  مولانا مقبول کوبٹے ندوی،  مخدوم کالونی جمعہ مسجد کے خطیب مولانا نعت اللہ عسکری ندوی، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے سابق صدر مولانا انصار خطیب مدنی،  مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر اور بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے سرگرم رکن  جناب  عتیق الرحمن مُنیری، دبئی جماعت کے سابق جنرل سکریٹری جناب جیلانی محتشم، دیگر اراکین جناب  شہریار خطیب، جناب قاضیا ابراہیم، مولوی ارشاد افریقہ ندوی سمیت  شاہین اسپورٹس سینٹر کے صدر سمیع اللہ اِٹل،  جنرل سکریٹری مبشر حُسین ہلارے،  بھٹکل میونسپل کونسل کے سابق صدر اور سماجی کارکن  محمد صادق مٹا  و دیگر کافی ذمہ داران موجود تھے۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے بھٹکل میں پانی کی شدید قلت کے موقع پرگھر گھر پانی سپلائی کرکے   ہندو مسلم بھائی چارگی  کو فروغ دینے اور  شہر میں امن و بھائی چارگی کی فضا کو بحال رکھنے کی کوششوں پر مختلف اداروں کے ذمہ داروں نے اپنے اپنے تاثرات میں  نہایت خوشی کا اظہار کیا اور نوجوانوں کو اسی طرح  آگے بڑھ کر قومی و ملی کاموں میں  دلچسپی لینے  کی ترغیب  دی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...