اڈپی: شدید گرمی کی وجہ سے طلبہ پر رہے گی صبح 11 سے دوپہر 3 تک باہر کھیلنے پر پابندی
اڈپی،16 مارچ (ایس او نیوز) اڈپی ضلع میں درجہ حرارت حد سے زیادہ بڑھنے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیمات نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے طلبہ پر صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے کے دوران باہر کھیلنے پر پابندی لگائی ہے۔
محکمہ تعلیمات نے تمام بلاک ایجوکیشن آفیسرس کو جاری کیے گئے سرکیولر میں کڑی دھوپ میں طلبہ کے کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ ہدایت دی ہے کہ بچے بڑی مقدار میں پانی پیئیں ۔ اور تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس، اساتذہ اور بچوں کے والدین پینے کے پانی کا مناسب اور وافر مقدار میں انتظام کریں ۔ اسکولوں کے ذمہ داران سے اس معاملہ میں کیے گئے اقدامات کی رپورٹ دینے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔