کیرالہ کے آزاد صحافی صدیق کپن کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ سے منظور، یوپی حکومت کر رہی تھی مخالفت

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2022, 7:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ سے منظور کر لی گئی۔ اس معاملے پر چیف جسٹس یو یو للت، جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے صدیق کپن کو تین دن کے اندر ٹرائل کورڈ کے سامنے پیش کرنے اور رہا کرنے کا حکم سنایا۔ یوپی حکومت کپن کی ضمانت کی یہ کہہ کر مخالفت کر رہی تھی کہ کپن کے انتہا پسند تنظیم پاپیولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے قریبی روابط ہیں، جس کا ایجنڈا ملک کے خلاف ہے۔

سپریم کورٹ نے صدیق کپن کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں تین دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے اور ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔ اس سے قبل عدالت نے 2 اگست کو وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

سپریم کورٹ نے 29 اگست کو صحافی صدیقی کپن کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے یوپی حکومت سے 5 ستمبر تک جواب طلب کیا تھا۔ کپن کی جانب سے کپل سبل نے کہا کہ پی ایف آئی کالعدم یا دہشت گرد تنظیم نہیں ہے۔ وہ اکتوبر 2020 سے جیل میں قید ہیں ۔ وہ صحافی ہیں اور واقعے کی کوریج کرنے کے لئے ہاتھرس جا رہے تھے۔ ان کے خلاف 5000 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

صدیق کپن نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا، جس میں ان کی درخواست ضمانت منسوخ کر دی گئی تھی۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے 3 اگست کو سنائے گئے فیصلہ میں صحافی صدیقی کپن کو راحت نہیں دی تھی۔

خیال رہے کہ صدیق کپن کو اکتوبر 2020 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ایک دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل کی واردات کی رپورٹنگ کے لئے ہاتھرس جا رے تھے۔ ملیالم نیوز پورٹل ازیموکھم کے نامہ نگار اور کیرالہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی دہلی یونٹ کے سکریٹری صدیق کپن کو 3 دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ امن و امان کو خراب کرنے ہاتھرس جا رہا تھے۔ کپن کے خلاف ’یو اے پی اے‘ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پھر زخمی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت لڑکھڑا کر گر گئیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کو یہ چوٹ درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لگی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے درگاپور سے آسنسول جا رہی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعد میں انہیں وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ تاہم انہیں ...

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

   کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی  منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی  یقینی  شکست دیکھ کر مسٹر مودی  نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا  ہے-

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے:الکا لامبا

قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنا رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، 26ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی ...

آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی ...