یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے سعودی شہزادہ منصور بن مقرن سمیت 8 اعلیٰ عہدیداروں کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th November 2017, 2:36 AM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض 6/نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سعودی عرب کی یمنی سرحدکے قریب ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس پر سوار سعودی شہزادے منصور بن مقرن سمیت 8 اعلیٰ عہدیدار جاں بحق ہو گئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی صوبہ عسیر کے ڈپٹی گورنر شہزادہ منصور بن مقرن اپنے اہم رفقا کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر یمن کی سرحد کی قریب کے علاقے کا جائزہ لے رہے تھے کہ اچانک  ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں شہزادے سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔  فوری طور پر ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگ پایاہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ میں بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سعودی عرب کی فوج نے یمن سے دارالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے ایک میزائل حملے کو ناکام بنایا تھا۔

واضح رہے کہ شہزادہ منصور بن مقرن سعودی عرب کے سابق ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کے بیٹے تھے، ان کے والد جنوری سے اپریل 2015 تک سعودی عرب کے کرائون  پرنس رہے ، انہیں شاہ سلمان نے عہدے سے برخاست کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو جانشین مقرر کردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

بہار میں روڈ شو کر رہے پی ایم مودی سے کانگریس نے پٹنہ سے متعلق پوچھے 4 سوالات

لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ  میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور ...

بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی-  ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔