منڈگوڈ میں بیک وقت کئی گھروں میں چوری کی وارداتیں۔ لاکھوں روپے نقد اور زیورات چور اڑالے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2019, 11:19 AM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ،17/ستمبر (ایس او نیوز) منڈگوڈ کے چیگلّی گرام میں ایک ہی رات میں کئی گھروں میں چوری کی وارداتیں دئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات تین بجے کے قریب گاؤں کی مختلف گلیوں میں واقع6 گھروں کے اندر چوروں نے گھسنے اور لوٹ مچانے کی کوشش کی جس میں سے دو گھروں میں انہیں کامیابی ملی اور وہ لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے چاندی کے زیورات کے ساتھ نقدی اڑالے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

معلوم ہوا ہے کہ جب گھر وں میں لوگ گہر ی نیند سورہے تھے تو چوروں کی ٹولی نے گھر کے پچھلے دروازوں سے اندرگھس کر واردات انجام دی ہے۔ جن دو گھروں میں انہیں کامیابی ملی ہے ان کے مالکان کے نام پرشورام تلوار اور کبیرپّا ماتروجی بتائے جاتے ہیں۔یہاں سے 2تولہ سونے کے زیورات، 25تولہ چاندی کے زیورات،30ہزار روپے نقد اورموبائل فون پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ ایک گھر میں جب چور اپنی کارروائی انجام دے رہے تھے تو گھر میں سورہی ایک خاتون کی آنکھ کھلی تھی، مگر چورکو گھر کے پچھلے دروازے سے نکلتا دیکھ کر اس خاتون نے سمجھا کہ اس کا بیٹا رفع حاجت کے لئے باہر گیا ہے۔ بڑی دیر تک اسے واپس نہ آتا دیکھ کر خاتون نے گھر کی بتی جلائی تو الماری سے زیورات چوری کیے جانے کی بات معلوم ہوئی۔

 چوروں نے ایک اور گھر میں داخل ہونے کے لئے گھر کی دیوار سے اینٹیں نکالنے کی کوشش کی مگر اینٹ کے ٹکڑے اندر برتن پر گرنے سے آواز پیدا ہوئی تو چور اپنا کام ادھورا چھوڑ کر وہاں سے نکل گئے۔ ایک گھر کے پچھلے دروازے پر لگے بلب کو نکال کر گھر میں گھسنے کی کوشش کی گئی تو باہر بندھے ہوئے مویشیوں نے آوازیں نکالنی شروع کی جس سے گھبراکر چور وہاں سے بھی بھاگ کھڑ ہوئے۔

صبح ہونے پر گاؤں کی گلیوں میں رات کے وقت چوروں کی آمد کے تعلق سے بات عام ہوگئی۔ پولیس کو جب ان وارداتوں کی خبر ملی تو اس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔معاملہ درج کرنے کے بعد تفتیش کے لئے کاروار سے ڈاگ اسکواڈاور فنگر پرنٹس ماہرین کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...