عراقی وزیر اعظم کے استعفیٰ کے  بعد بھی ہنگامہ آرائی جاری

Source: S.O. News Service عراقی وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بعد بھی ہنگامہ آرائی جاری بغداد، یکم دسمبر(آئی این ایس انڈیا) عراقی مظاہرین نے ہفتے کے دن جنوبی شہر | By S O News | Published on 2nd December 2019, 10:46 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 بغداد، یکم دسمبر(آئی این ایس انڈیا) عراقی مظاہرین نے ہفتے کے دن جنوبی شہر نصیریہ کے تین پْلوں پر ٹائر جلائے، حالانکہ وزیر اعظم عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔کئی ہفتوں سے تباہ کْن پر تشدد احتجاج جاری رہنے کے بعد، جمعے کو عادل عبدالمہدی نے ملک کے پارلیمان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔عراق کی نیم سرکاری، ہیومن رائٹس کمیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاکتوں کے ذمے دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایک بیان میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ اسلحہ اور گولیاں آخری حربے کے طور پر استعمال کی جائیں۔جمعے کے دن عبدالمہدی کا اعلان ایسے میں سامنے آیا جب عراق کے چوٹی کے شیعہ عالم دین نے ملک کی قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ یکم اکتوبر کو حکومت مخالف احتجاج کے آغاز سے اب تک کم از کم 400 افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔عالم دین کی کال کے جواب میں، عبدالمہدی نے کہا کہ میں پارلیمان کو ایک سرکاری یادداشت پیش کروں گا جو موجودہ وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے سے متعلق ہو گی۔ انھوں نے یہ بات واضح نہیں کی آیا وہ کب سبکدوش ہوں گے۔اس اقدام کے نتیجے میں مظاہرین کی جانب سے بغداد کے تحریر چوک پر جشن منایا گیا۔ تاہم،احتجاج کرنے والوں نے کہا ہے کہ وہ تحریر چوک پر اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔عراق کی پارلیمنٹ بحران پر بحث اتوار کے ہنگامی اجلاس میں کرے گی۔اس سے قبل جمعے کے روز اپنے ہفتہ وار خطبے میں آیت اللہ سیستانی نے عراق کے پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ وہ عبدل المہدی کی حکومت کے لیے اپنی حمایت پر نظر ثانی کرے، ایسے میں جب ہنگامہ آرائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...