بھٹکل میں یوم جمہوریہ کے موقع پر سی اے اے ، این آر سی عوامی بیداری’ کیک‘ مقابلے کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th January 2020, 6:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27؍جنوری(ایس اؤ نیوز)71ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر شہر کی خواتین ’ہم بھارت کے لوگ(We the People of India) کے بیانر تلے  ’کیک‘مقابلے کا اہتمام کرتے ہوئے عوام میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے متعلق بیداری انوکھے پروگرام کا انعقاد کیا۔

مقابلے میں  بھارت کا دستور، بھارت کا نقشہ سمیت مختلف کیک رکھے گئے تھے۔ سماجی فکر کو پیش کرتے یہ کیک عوام کی دلچسپی کا باعث بنے ۔ مقابلے میں خواتین کا بہت سرگرمی کے ساتھ شریک ہونا ان کی سماج کے متعلق  فکر کو پیش کرتی ہے جس کی ہم بھارت کے لوگ بھٹکل خواتین کی ناظمہ نبیرہ محتشم نے ستائش کی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ آئند ہ دنوں میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کی جدوجہد جاری رہے گی۔یہ کیک مقابلہ بھی اس کی ایک کڑی تھی ۔ ملک کے دستورکی حفاظت میں ملک کی خواتین مردوں سے زیادہ سرگرمی کے ساتھ شریک ہورہی ہیں،جدوجہد کو مزید تیز کرنےکی طرف اشارہ ہونے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔