رعنا ایوب امریکہ کے سب سے بڑے صحافتی ایوارڈ سے سرفراز

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2022, 11:15 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

ممبئی،2؍ جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب کی صدر جین جوڈسن اور امریکہ نیشنل پریس کلب جرنلزم انسٹی ٹیوٹ کے صدر گل کلین نے ہندوستان کی صحافی رعنا ایوب کو 2022کے بین الاقوامی جان ایوبچن ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔ ایوبچن ایوارڈ امریکہ میں پریس فریڈم کا سب سے بڑا اعزاز مانا جاتا ہے۔ اگرچہ ایوبچن ایوارڈ کا اعلان سال کے آخر تک باضابطہ طور پر نہیں کیا جائے گا لیکن کلب نے رعنا کے معاملے کی طرف توجہ مبذول کرنے اور ان کی حمایت کرنے اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اس کا اعلان کیا ہے۔

رعنا ایوب پہلی ہندوستانی صحافی ہیں جنہوں نے جان ایوبچن ایوارڈ حاصل کیا۔ وہیں رعنا نے پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اعزاز کو کشمیری صحافی آصف سلطان، محمد زبیر صدیق کپن اور دیگر سچ بولنے والوں صحافیوں کے نام وقف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہندوستان میں صحافت کیلئے آزمائش کا وقت ہے۔ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، کسی ہندوستان کیلئے یہ پہلا اعزاز ہے۔ اسے اپنے ساتھیوں محمد زبیر، صدیق کپن اور آصف سلطان، جو سچ بولنے پر جیل میں ہیں، کے نام وقف کر رہی ہوں۔ جین جوڈسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں رعنا ایوب کو 2022جان ایوبچن ایوارڈ انٹرنیشنل ایوارڈ کیلئے نامزد کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ تحقیقاتی کام میں رعنا کی ہمت اور مہارت ان کے پورے کیرئیر میں نمایاں رہی ہے۔

حکومت پر ان کی جانب سے تنقید کی وجہ سے رانا کو کئی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ٹویٹر نے رعنا کو مطلع کیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت ہندوستان میں ان کا اکاؤنٹ روک دیا ہے۔ ہم ٹویٹر پر زور دیتے ہیں کہ وہ رعنا کا اکاؤنٹ فوری طور پر بحال کرے۔ بیان میں رعنا پر سلسلہ وار ہو رہی زیادتیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات سے بھی واقف ہیں کہ ہندوستانی حکومت نے رعنا کی ذاتی مالی معلومات کیلئے کئی طرح کی کارروائی کی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ آن لائن اور ذاتی طور پر دونوں طرح کی دھمکیوں کی شکار رہی ہے جس کی وجہ سے ان کو چھپنا پڑا۔ بیان کے مطابق مارچ کے مہینے میں رانا کو لندن جانے سے روک دیا گیا تھا حالانکہ ایسا لگتا ہے کہ اس کے وکلا تب سے ہندوستانی حکومت کی طرف سے ان سفری پابندیوں کو ہٹانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل فروری میں سرکار نے رعنا کے زیادہ تر اثاثے مشکوک الزامات پر فریز کیے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔