بھٹکل، کمٹہ، کنداپور، اُڈپی مینگلور میں کل سے ہوگا پہلا روزہ؛ رات سے تراویح شروع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd April 2020, 8:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23/اپریل (ایس او نیوز)  بھٹکل کے قاضی صاحبان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کا چاند نظر آچکا ہے لہٰذا کل جمعہ سے پہلا روزہ اور آج رات سے تراویح کا آغاز ہوگا۔ چونکہ ملک بھر میں کوویڈ۔۱۹ وباء کو لے کر لاک ڈاون چل رہا ہے اور پانچ وقتوں کی نماز سمیت جمعہ کی نماز بھی مساجد میں بند ہے، اس لئے تراویح بھی گھروں میں ہی ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بھٹکل جماعت المسلمین کے قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی اور مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے اپنے مشترکہ اعلان میں کہا کہ  پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالیکٹ کے کاپاڈ میں چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی ہے جس کی بنیاد پر رمضان کا اعلان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی دیگر نمازوں کی طرح تراویح بھی ادا کریں۔

بھٹکل میں رمضان کا اعلان کئے جانے کے فوری بعد کمٹہ جماعت المسلمین نے بھی کمٹہ میں کل سے رمضان کا اعلان کیا ہے، جبکہ  پڑوسی  علاقہ شیرور، بیندور، کنداپور، گنگولی، اُڈپی ، مینگلور کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھی رمضان کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ تمام علاقوں میں متعلقہ قاضی صاحبان نے مسلمانوں کو گھروں میں ہی تراویح پڑھنے کی ہدایت جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔