بھٹکل مجلس احیاء المدارس کے زیراہتمام انوکھی نوعیت کا  ’اجتماعی قرأت مقابلے ‘کا خوبصورت انعقاد : قرآن فیصلہ کن ، ممتاز ،مسلسل پڑھی جانی والی واحد کتاب ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st February 2019, 6:03 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:21؍فروری (ایس او نیوز)مجلس احیاء المدارس بھٹکل کے زیر اہتمام مخدوم کالونی میں واقع مدرسہ دارالتعلیم و التربیہ میں 19فروری 2018بروز منگل کی رات منعقدہ اپنی نوعیت کے پہلے ’’اجتماعی قرأت مقابلہ ‘‘میں جامعہ اسلامیہ چوک بازار بھٹکل اول، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبہ ثانویہ دوم اور جامعہ اسلامیہ کارگدے نے سوم انعام حاصل کیا ہے۔

دارالتعلیم و التربیہ مدرسہ کے صحن میں سجی پرنور محفل میں مختلف مدارس کے طلبا نے اپنی بساط بھر بہترین ،خوش الحان انداز میں قرآن مجید کی اجتماعی قرأت کی۔ ہر ایک سامعی محظوظ ہوتا دیکھا گیا۔ اور واقعی میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقابلہ تھا جس میں کل 13ٹیموں نے اجتماعی قرأت کا دلکش طریقے پر مظاہرہ کیا۔ مقابلے میں مساہمین طلبا کونہ صرف اپنے درمیان   یکسانیت کو باقی رکھنا تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ  تجوید و مخرج کو اجتماعی طورپر صحیح صحیح ادا کرنا تھا، الحمدللہ !جس  حد تک ہماری نئی نسل  کے پودوں نے سعی کی ہے وہ  ایک خوش آئندہ پہلو ہے۔انوکھے  مقابلے کے انعقاد پر حاضرین و  سامعین نے منتظمین کی ستائش بھی کی۔

مقابلے میں گجرات سے تشریف فرما مشہور قاری عبدالحق صاحب فاروقی اورمحمد صاحب گجراتی نے  قرآن قرأت کا بہترین عملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے طلبا کے لئے تربیت کا سامان بہم پہنچایا۔ ان کے ساتھ مخدوم کالونی جامعہ مسجد کے امام و خطیب مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے ممتحن کے فرائض انجام دئیے ۔

جلسے میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی نے قرآن کی اہمیت، فضیلت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ قرآن ہی دنیا کی واحد کتاب ہے جو مسلسل پڑھی جاتی رہتی ہے،اس کا تذکرہ ، چرچا جاری وساری ہے۔ مولانا نے کہاکہ قرآن کا ایک دوسرانا م فرقان بھی ہے، یعنی قرآن ایک فیصلہ کن اور ممتاز کتاب ہے ، حق و باطل میں فرق کرنے والی ، صحیح زندگی کے طریقے کو بتانے والی کتاب ہے۔ انہوں نے طلبا ، بچوں ، بڑوں سبھی عمر والوں سے کہاکہ  علم حاصل کرنے کے لئے کوئی حد بندی اور وقت کی تعین نہیں ہے ، فکر ہوتو ہر ایک ہر عمر میں قرآن سیکھ سکتے ہیں، جب کہ بھٹکل میں اس کی بے شمار سہولیات میسر ہیں بس ارادے اور فکر کی ضرورت ہے۔قرآن باعثِ خیر،ہدایت کا ذریعہ ، روحانی علاج ہے۔ احکامات پر غورو تدبر کرتےہیں تو باطن پاکیزہ ہوتاہے۔ 

مقابلے کا آغاز اسماعیل سعداکی تلاوت قرآن سے ہوا۔حافظ ذوالقرنین انڈلے نے ہدیہ نعت پیش کی۔بھٹکل جماعت المسلمین کے چیف قاضی مولانا محمد اقبال ندوی نے صدارت کی ۔ مولوی اشفاق سدی باپا نے استقبال کیاتو دارلتعلیم و التربیہ کے مہتمم مولانا شجاع الدین ندوی نے رپورٹ کی خواندگی کی۔ محمد اذہان سدی باپا اور مولانا شکیب ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔احیاء المدارس کے جنرل سکریٹری  مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی ، مولانا محمد الیاس ندوی جاکٹی  ،مولانا طلحہ رکن الدین ندوی ، مولانا شعیب جوکاکو ندوی ، مولانا عبدالعلیم قاسمی ، مولانا عبدالرب ندوی ، بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، سمیع اللہ اٹل، عبدالرحیم وغیرہ موجود تھے۔ کثیر تعداد میں عوام شریک تھے اور تواضع کا خاص اہتمام تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...