اپن انگڈی کے قریب ٹینکرسے گیس کا اخراج۔علاقے میں پھیلا خوف وہراس۔ ماہرین نے بڑی مشقت سے پایا حالات پر قابو

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2019, 1:32 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پتور4/نومبر (ایس او نیوز)آج صبح تقریباً 8بجے کے وقت اپن انگڈی کے قریب کارویل میں منگلورو سے ہاسن کی گیس لے جانے والے بلیٹ ٹینکر کا اوپری والو اچانک کھل جانے سے بڑی پیمانے پر گیس کا اخراج شروع کیا۔ اس کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف وہراس کاماحول پید ا ہوگیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ ٹینکر’ٹوٹل گیاز‘کمپنی کی ملکیت تھاجس کی ٹینک کا اوپری حصے میں موجود والو خودبخود کھل گیا اور بڑی تیزی سے گیس کا اخرج ہونے لگا۔ خطرے کوبھانپتے ہوئے مقامی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کرتے ہوئے علاقے کے عوام کو چوکنا کردیا گیا اورکسی بھی کسی چنگاری یا آگ جلانے سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ساتھ ہی ساتھ گیس کے اخراج والا ٹینکر جہاں روکا گیا تھا وہاں کے قریبی علاقے سے لوگوں کو فوری طور پر دوسرے مقام کی طرف منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اپن انگڈی پولیس اور گیس کمپنی کے ماہرین موقع پر پہنچ گئے اور تقریباً ڈیڑ ھ گھنٹے کی مشقت کے بعد گیس کا والو درست کرتے ہوئے اخراج پر قابو پالیا گیا۔ تعجب خیز بات یہ ہے ٹینکر سے گیس کااخراج شروع ہوتے ہی مقامی لوگوں کو فون کے ذریعے فائر بریگیڈ عملے کو خبر کردی تھی، لیکن جائے وقوع سے صرف 12کلو میٹر دور واقع فائر بریگیڈ اسٹیشن سے عملے کو پہنچنے کے لئے تقریباڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگ گیا۔ اور جب تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچتیں تب تک کمپنی کے ماہرین نے گیس کے اخراج پر قابو پالیا تھا اور حالات معمول پر آچکے تھے۔عوام نے فائر بریگیڈ کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...