کاروار میں یوم صحافت پروگرام : سرکار طلبا کو مفت اسکول بیاگ تقسیم کرے : روپالی نائک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st July 2019, 7:09 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:یکم جولائی (ایس اؤ نیوز)اسکولی بچوں کو مفت یونیفارم، کتب، شو ، سائیکل کے ساتھ ساتھ حکومت بچوں کو  اسکول بیاگ بھی مفت میں فراہم کرنے کا کاروار کی رکن اسمبلی روپالی نائک نے مطالبہ کیا۔

ضلع کیندر ورکنگ جرنلسٹ سنگھ کی جانب سے چتاکول سی برڈ کالونی میں سرکاری ہائی اسکول میں منعقدہ یوم صحافت پروگرام کا افتتاح اور بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک کے تعاون سے اسکول کے 68بچوں کے درمیان اسکول بیاگ تقسیم کرنے کے بعد وہ خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے برسوں میں اسی جرنلسٹ سنگھ کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں سنگھ کی جانب سے بچوں کے درمیان چپل تقسیم کئے گئے تھے تو اس وقت کے وزیر تعلیم وشویشور کاگیری نے اس کی تقلید کرتے ہوئے سرکار کی طرف سے اسکولی بچوں کو شو اور ساکس تقسیم کرنے کامنصوبہ بنایاتھا۔ اس مرتبہ اسکول بستے تقسیم کئے گئے۔ حکومت کو  اس سلسلے میں اپیل کئے جانے کا تیقن دیا۔ حال ہی میں سوشیل میڈیا پر ایم پی اننت کمار ہیگڈے کے خلاف چلی مہم کے پس منظر میں انہوں نے سوشیل میڈیا کے متعلق ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سوشیل میڈیا پر بے کار کی خبروں کو پھیلایا جارہاہے، حقیقی خبروں کو دینے والے میڈیا کی ضرورت ہونے کی بات کہی۔

اترکنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافی اور صحافت جمہوریت کے تحفظ کے لئے کام کررہے ہیں، ضلع میں  سرکارکے  80فی صد پیغام اخباروں کے ذریعے عوام تک پہنچتا ہے۔ اپنے پیشہ کو انجام دینے کے دوران کئی مرتبہ صحافی حضرات حملے کا شکار ہونے کے اندیشے رہتے ہیں اس سلسلے میں حکومت انہیں تحفظ دینے کے متعلق غورکرنے کی بات کہی ۔ چتاکول گرام پنچایت صدر راجو تانڈیل، ستیہ سائی سمیتی کے ضلع صدر رام داس آچاری ،  ضلع رابطہ عامہ محکمہ کے افسر ہیمنت راجو ڈائس پر موجود تھے۔ سنگھ کے صدر ٹی بی ہریکانت نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ اچھویت کمار یلاپور، گنیش ہیگڈے نے نظامت کی۔ سبھاس دھوپہونڈا نے شکریہ اداکیا۔

گزشتہ 101برسوں سے مسلسل شائع ہونے والے اخبار ’کانڈا ورتھ‘کے مدیر شریکانت شانبھا گ کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ۔ یوم صحافت کی مناسبت سے مفت صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیاگیا تھا۔ جس کے ذریعے قریب 137لوگوں کا علاج کیاگیا اور انہیں دوائیاں مفت میں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ستیہ سائی سیوا سمیتی  ممبران کی طبی امداد فراہم کرنے پر تہنیت کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...