پرشانت دیشپانڈے یلاپور حلقہ میں ہوگئے سرگرم ۔ کیا شیورام ہیبار کو سبق سکھانے کی ہورہی ہے تیاری؟

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2021, 12:38 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

یلاپور، 17؍مارچ (ایس او نیوز) کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے کے بعد کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت گرانے والے باغیوں میں شامل شیورام ہیبار کی وجہ سے ضلع شمالی کینرا میں کانگریس کو بڑا خسارہ ہوا تھا۔ حالت یہ ہوگئی تھی کہ کانگریس کے بہت سے مقامی لیڈر پارٹی چھوڑ کر ہیبار کے ساتھ چلے گئے تھے اور بعض مقامات پر کانگریس کا جھڈا اٹھانے والا بھی کوئی نہیں تھا۔

لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ کانگریس پارٹی کی طرف سے ضلع میں نئی ہلچل پیدا کرنے اور آئندہ الیکشن میں شیورام ہیبار کو سبق سکھانے کی تیاری ہورہی ہے، کیونکہ سابق وزیر آر وی دیشپانڈے کے فرزند پرشانت دیشپانڈے نے یلاپوراسمبلی حلقہ میں اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

خیال رہے کہ آر وی دیشپانڈے ہلیال، ڈانڈیلی، منڈگوڈ کے علاوہ سرسی اور یلاپور میں بھی اپنی خاصی دھاک رکھتے ہیں۔ خاص کرکے یلاپور اور اطراف میں موجود گاولی اور سیدّی سماج پر ان کی گرفت کافی مضبوط ہے۔ اب چونکہ پرشانت دیشپانڈے نے یلاپور حلقہ کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنایا ہے اس سے اشارے مل رہے ہیں کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے شیورام ہیبار کے مقابلے میں کانگریس کی طرف سے پرشانت کو ہی اتارا جائے گا۔

پرشانت کے فعال اور متحرک ہوجانے سے ضلع کانگریس میں بھی نئی جان پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ قیادت کے فقدان میں مبتلا ضلع کانگریس کو ازسر نو متحد اور متحرک ہونے کا نیا موقع مل گیا ہے۔ اس سے کانگریسیوں کے اندر نئی ہلچل پیدا ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کے معاملات میں سابق ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کی دلچسپی کچھ زیادہ بڑھ گئی ہے۔ پچھلے دنوں یلاپور تعلقہ کے ایڈگوندی میں زمین کھسکنے سے  گاولی واڈا کے چار افراد ہلاک ہونے پر ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار سے پہلے دیشپانڈے موقع پر پہنچ گئے تھے اور متاثرہ افراد کی مدد کی تھی۔ دیشپانڈے کے اس  اقدام کو علاقے کے لوگوں کو اپنی موجودگی اور ہمدردی کا احساس دلانے کی ایک جانی بوجھی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔

ضمنی انتخاب میں کانگریس کی طرف سے یلاپور حلقہ سے میدان میں اتر کر شکست کا منھ دیکھنے والے کے پی سی سی ضلع صدر بھیمنّا نائک نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ وہ یلاپور سے نہیں بلکہ اپنے اصل حلقہ سرسی سے مقابلہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ کانگریس کی طرف سے یلاپور حلقہ پرشانت دیشپانڈے  کے لئے خالی رکھا جا رہا ہے۔ یلاپورحلقہ کے دیہی علاقوں میں آر وی  دیشپانڈے کی گرفت دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ اسمبلی الیکشن میں اگر پرشانت بھوشن کو کانگریس میدان میں اتارتی ہے تو یہ شیورام ہیبار کے لئے ایک سخت ٹکر ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

پرجول ’جنسی اسکینڈل‘سے اُٹھتے سوال ...آز: سہیل انجم

اس وقت ملکی سیاست میں تہلکہ مچا ہوا ہے۔ جنتا دل (ایس) اور بی جے پی شدید تنقیدوں کی زد پر ہیں۔ اس کی وجہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل کہا جا رہا ہے۔ قارئین ذرا سوچئے  کہ اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ ایک شخص نے، جو کہ رکن پارلیمنٹ ہے جو ایک سابق وزیر اعظم کا پوتا ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...