مینگلورو: پرکاش راج کا مودی حکومت پرسخت حملہ؛ کہا: چارسوبیسی کرنے والے لوگ اب کی بار400 پارکا نعرہ لگارہے ہیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th March 2024, 2:24 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور19مارچ (ایس اونیوز) جنوبی ہند کے مشہوراداکارپرکاش راج نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا جن لوگوں نے 420 (فراڈ) کا کام کیا ہے، وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنے کی بات کررہے ہیں۔ اوراب کی بار400 پار کا نعرہ لگارہے ہیں۔ مینگلورمیں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرکاش راج نے کہا کہ چارسو بیسی کرنے والے ہی 400 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کرسکتے ہیں، چاہے وہ کوئی بھی پارٹی ہو، انہوں نے واضح کیا کہ اگرکوئی پارٹی یہ دعویٰ کرتی ہے تو یہ اُن کے تکّبرکو ظاہرکرتا ہے۔ وزیراعظم مودی کے ذریعہ این ڈی اے کے400 سیٹیں جیتنے کے دعوے پراداکارنے کہا کہ اس بات کا کوئی امکان ہی نہیں ہے کہ جمہوریت میں کوئی ایک پارٹی 400 یا اس سے زیادہ سیٹیں جیت سکے۔

الیکٹورل باونڈس کودنیا کاسب سے بڑا گھوٹالہ قراردیتے ہوئے پرکاش راج نے کہا کہ اس گھوٹالے میں جو بھی لوگ ملوث ہیں وہ ملک کےغدارہیں۔ انہوں نے وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ مودی جی من کی بات میں بھی اس بارے میں بات کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ انتخابی باونڈزملک کو ترقی کی سمت لے جانے کے لیے حاصل کیے گئے ہیں؟  پرکاش راج نے سوال کیا کہ الیکٹورل باونڈ رول لاتے ہوئے اسے خفیہ کیوں رکھا گیا، انہوں نے وزیر اعظم اور وزیرداخلہ پرجھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خود وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 6000 کروڑ روپے مالیت کے الیکشن باونڈ زخریدے ہیں۔ ہمارے پاس 330 ایم پی ہیں، اگراس باونڈزکی رقم کوتقسیم کیا جائے تو کم ہوجائے گی۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر یہ بینک لوٹنے جیسا ہے تو کیا یہ کرپشن نہیں؟ ڈی ایم کے سمیت کئی پارٹیوں نے ایسی کمپنیوں سے بانڈز حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ لیکن بی جے پی یہ کیوں نہیں کہہ رہی ہے کہ اس نے یہ باونڈز کس سے حاصل کیا ہے۔راج نے کہا کہ اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ 'مودی پریوار' کون ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لاٹری آپریٹرز، فارما کمپنیاں، امبانی، اڈانی اور ریپ ملزم برج بھوشن بھی مودی کا پریوارہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ایم کیئر کے تحت ملنے والی رقم کو عام کیا جاتا ہے تو بی جے پی کا چہرہ مزید داغدار ہو جائے گا۔

پرکاش راج نے کہا کہ بی جے پی کو ملنے والی تمام باونڈز کی رقم ای ڈی اورآئی ٹی چھاپے کے بعد جمع کی گئی تھی۔ ایک کمپنی کی طرف سے 500 کروڑ روپے کی رشوت دینے پرآپ اسے ڈیڑھ ہزارکروڑ یا 2 ہزار کروڑ کی لیز پردیتے ہیں، تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ لیز کی رقم عوام کا پیسہ نہیں ہے؟ جو لوگ کہتے ہیں کہ انہیں الیکشن کے لیے پیسے کی ضرورت ہے، کیا انھوں نے اس کے لیے ملک کوبرباد کیا، کیا انھوں نے اس پیسے سے ایم ایل اے اورایم پی خریدے؟ پرکاش راج نے کہا کہ ای ڈی کے چھاپے کی زد میں آنے والی کمپنیوں نے اگلے ہی دن باونڈز خریدے۔ یہ جانتے ہوئے کہ یہ چور ہیں پارٹی نے باونڈ کیوں لیا؟ اگر ای ڈی چھاپے کے بعد ادائیگی کرے توکیا یہ آپ کے لیے درست رہے گا؟ پرکاش راج نے یہ بھی پوچھا کہ ایسے لوگوں سے پیسے حاصل کرنے والوں پر چھاپے کیوں نہیں پڑرہے ہیں؟ کیا اس طرح پیسہ حاصل کرتے ہوئے ملک کو بیچا نہیں جارہا ہے؟ کیا آپ جانتے نہیں کہ یہ  گناہ کا پیسہ ہے؟ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی سے پوچھا کہ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کیلئے 6000 کروڑ روپے کی کیا ضرورت ہے، کیا اس رقم کے دم پر 400 سیٹوں کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پرکاش راج نے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں وہ حصہ نہیں لیں گے، ایک بارحصہ لیکردیکھ چکا ہوں، اب نہیں لوں گا۔ میں عوام کے پاس عوامی آواز بن کے رہوں گا۔ میں غلط سیاست پرسوال اٹھاؤں گا ٹیکس دینے والے ہم تمام سوال اٹھائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔