بھٹکل میں رمضان المبارک اور عید الفطر کی مناسبت سے ایڈیشنل ایس پی کی نگرانی میں پیس میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th June 2017, 12:45 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:19/جون (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع ایڈیشنل ایس پی دیوراج کی نگرانی میں رمضان المبارک اور عید الفطر کی مناسبت سے مختلف مذہبی ذمہ داران کے ساتھ سرکٹ ہاؤس میں پیر کو پیس میٹنگ منعقد ہوئی ۔

میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی دیوراج نے بات کرتے ہوئے کہاکہ موبائیل ، واٹس اپ کے ذریعے کوئی بھی جھوٹی خبروں اور افواہوں کو نہ پھیلائیں ، اگر کسی نے اس طرح کی مذموم حرکت کو انجام دیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وہیں عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے مسلمانوں سے خاص کر اپیل کی کہ اگر عید الفطر کی نماز عیدگاہ میں ادا کی جاتی ہے تو وہ اپنی سواریوں کا استعما ل نہ کریں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے مسلمانوں سے امن و امان  اور پورے مذہبی جذبے کے ساتھ عید الفطر منانے  کی اپیل کرتے ہوئے محکمہ پولس کے ساتھ تعائون کرنے کی درخواست کی۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قانونی نظام پر عمل کرتے ہوئے امن وامان کو برقرار رکھتے ہوئے عیدوں اور تہواروں کو منانے میں عوام تعاون کریں۔ ڈی وائی ایس پی شیوکمار، تحصیلدار وی این باڈکر ، بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، نائب صدر کے ایم اشفاق، نچل مکی وینکٹ رمن مندر کے صدر ایم آر نائک، سابق صدر ڈی بی نائک، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الطاف کھروری وغیرہ موجود تھے۔ سی پی آئی سریش نایک نے نظامت کی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال رمضان المبارک کے موقع پر منعقدہ پیس میٹنگ میں مہمانوں کو  چائے اور بسکٹ پیش کرنے پر بھٹکل کے ایک سماجی کارکن ثناء اللہ گوائی نے سخت ناراضگی ظاہر کی تھی ، جس کو دیکھتے ہوئے اس بار تعلقہ انتظامیہ نے رمضان کے مقدس مہینے اور مسلمانوں کے روزوں کا احترام کرتے ہوئے میٹنگ کے اختتام کے بعد میٹنگ ہال کے باہر غیر روزہ داروں کے لئے کولڈ ڈرنکس کا انتظام کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...

بی جے پی لیڈر دیوراجے گوڑا جنسی ہراسانی معاملے میں گرفتار

پولیس نے بی جے پی کے ایک اور لیڈر کو حراست میں لیا ہے جو ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں سرخیوں میں تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ فی الحال ملزم سے ...

پرجول ریونا سیکس اسکینڈل معاملہ؛ گورنر سے سی بی آئی انکوائری کرانے جے ڈی ایس کا مطالبہ

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے گورنر تھاور چند گہلوت سے ملاقات کرکے ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے جڑے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ  کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے کرانے میں مداخلت ...

ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

 ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...