بی جے پی لیڈر دیوراجے گوڑا جنسی ہراسانی معاملے میں گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2024, 7:39 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چتردرگہ، 11/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) پولیس نے بی جے پی کے ایک اور لیڈر کو حراست میں لیا ہے جو ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں سرخیوں میں تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ فی الحال ملزم سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی لیڈر اور وکیل دیوراجے گوڈا کو پولیس نے جنسی ہراسانی کے معاملے میں چتردرگہ کے ہریور میں کے آر ہلی گیٹ کے قریب سے حراست میں لیا ہے۔

یکم اپریل کو ایک خاتون نے دیوراجے  گوڈا کے خلاف ہولیناراسی پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں ان پر جنسی ہراسانی اور دھمکیوں کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس شکایت کے سلسلے میں وکیل دیوراجے گوڑا کو پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ہاسن پولیس کی اطلاع پر کل رات ہیریور پولیس نے دیوراج گوڑا کو حراست میں لیا تھا۔

انہیں ہریور پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے جہاں انہیں ہاسن پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ دیوراجے گوڑا اِنووا کار میں ایک بیگ کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ جہاں سے پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ 1 اپریل کو ہاسن ضلع کے ہولیناراسی پور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں متاثرہ نے الزام لگایا کہ دیوراجے  گوڑا نے سائٹ کی فروخت میں مدد کرنے کے بہانے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ انہوں نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ان کی بات پر عمل نہ کیا گیا تو وہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دے گا۔ بی جے پی لیڈر اور وکیل دیوراجے گوڑا پر بھی ہاسن ایم پی پرجول ریونا کے جنسی استحصال کیس میں پین ڈرائیو شیئر کرنے کا الزام ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔