انڈونیشیا میں پل گرنے سے9 افراد دریا میں ڈوب کرہلاک؛ 17 کو بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | By INS India | Published on 20th January 2020, 6:48 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جکارتہ،20جنوری(آئی این ایس انڈیا)انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنائے گئے پل کے گرنے سے نو افراد دریا میں ڈوب گئے ہیں۔ کسی حد تک کمزور پل دریا میں آنے والے زوردار سیلابی ریلے کو برداشت نہ کر سکا۔

اس سیلاب کی وجہ اتوار 19 جنوری کو ہونے والی زور دار بارش تھی۔ مقامی افراد نے 17افراد کو بچا لیا ہے۔ پل گرنے کی بڑی وجہ اُس پر 30 طلبا کا ایک ساتھ کھڑے ہونا بتایا گیا ہے۔ اتنے طلبا کے وزن سے لرزتا پل زور دار سیلابی ریلے کی شدت سے گر گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق طلبا دریا میں سے گزرتے سیلابی ریلے کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں مسجد کے مؤذن کی بے رحمی سے پٹائی؛ شدید زخمی مؤذن اسپتال میں داخل، حملہ آور اسسٹنٹ سب انسپکٹر معطل 

ایسے وقت میں جب کرناٹک میں کورونا وائر س کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ریاست کے مختلف حصوں میں فرقہ پرستوں کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں کی وارداتیں پیش آرہی ہیں۔