بنگلورو کیفے دھماکہ؛ بیلاری سے پہلی گرفتاری کی خبروں کے بعد این آئی اے نے کی تردید

Source: S.O. News Service | Published on 14th March 2024, 1:46 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی  ، 14 مارچ  (ایس او نیوز )  متعدد میڈیا میں خبر شائع ہوئی تھی کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے حالیہ بنگلورو کیفے دھما کہ کیس کے سلسلہ میں کرناٹک کے بیلاری سے  ایک کلیدی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اور گرفتار شخص کی شناخت محمد شبیر کی حیثیت سے کی گئی  ہے،  مگر بدھ کو این آئی اے نے  اس کی تردید کردی۔

میڈیا میں آئی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ  شبیر مشتبہ شخص کا ساتھی لگتا ہے جس کی تصویر سیکور  یٹی  کیمرہ فوٹیج میں قید ہوئی۔ دھما کو آلہ سے کئے گئے دھما کہ میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ ہفتہ این آئی اے نے مشتبہ بمبار کی 4 تصاویر جاری کی تھیں ۔ تصاویر میں مشتبہ بمبار کو کیپ کے بغیر پیٹھ پر بیگ  لگائے پینک ٹی شرٹ اور پینٹ پہنے اعتماد کے ساتھ چلتا دکھایا گیا تھا۔ تصاویر میں وہ ماسک  میں تھا۔ پچھلی تصاویر میں وہ کیپ لگائے اور گہرے رنگ کا ٹی شرٹ پہنے نظر آیا تھا۔

خبررساں ادارہ  پی ٹی آئی کے بموجب نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے رامیشورم کیفے دھما کہ کیس میں ضلع  بیلاری  سے ایک شخص کو حراست میں لیا۔ یہ شخص مشتبہ شخص سے ملتی جلتی شباہت رکھتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ این آئی اے عہدیدار اس سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں تا کہ یہ معلوم کیا جائے کہ  یکم  مارچ کو دھما کہ کے وقت وہ کہاں تھا۔ این آئی اے نے مشتبہ بمبار کا سراغ دینے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس نے سی سی ٹی فوٹیج اور ویڈیوز بھی جاری کئے تھے۔

مگر ان سب کے بعد بدھ کو این آئی اے  کی طرف سے میڈیا میں خبریں شائع ہوئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ بینگلور کیفے دھماکہ معاملے میں کلیدی ملزم ابھی بھی گرفتار نہیں ہوا ہے۔ انگریزی روزنامہ دکن ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق  بلاری پولس نے دکن ہیرلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ  شبیر احمد کی گرفتاری بینگلور کیفے دھماکہ معاملے میں نہیں بلکہ کسی اور معاملے کو لے کر ہوئی ہے اور اس کی گرفتاری  کا تعلق رامیشورم کیفے دھماکے سے نہیں ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق  متعدد ذرائع سے   نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعے  بنگلورو کیفے دھماکہ کیس کے کلیدی ملزم کو بیلاری سے  گرفتار کرنے کی خبر موصول ہوئی تھی، مگر ، وفاقی ایجنسی نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس کی تردید کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...