بھٹکل تنظیم کے زیر اہتمام میونسپالٹی کے نومنتخب ممبران کی تہنیت : خلوص دل سے عوامی خدمات کو انجام دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st July 2019, 8:47 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:یکم جولائی (ایس اؤ نیوز)ضلع کاسیاسی ، سماجی و فلاحی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے بھٹکل میونسپالٹی کے نومنتخب ممبران کے لئے تنظیم ہال میں تنظیم کے نائب صدر محتشم محمد جعفر کی صدارت میں  تہنیتی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔

اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی ایم جے عبدالرقیب نے ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر متحد ہوکر عوامی خدمات کو انجام دینے کی بات کہی اور کسی بھی مسئلہ پر اختلاف ہونے پر اس کو بہتر انداز میں نبھاتے ہوئے آگے بڑھنے کانومنتخب کونسلروں کو مشورہ دیا۔ تنظیم کے نائب صدر عتیق الرحمان منیری نے نومنتخب کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کونسلرس کا اولین فرض ہے کہ وہ اس عوامی خدمت کے لئے آگے بڑھیں بغیر کسی صلہ و تمنا کے کام کریں ، اللہ تعالیٰ اس کا صلہ دے گا۔ انہوں نے کام کے دوران پیش آنے والے حالات کے متعلق کہاکہ  نومنتخب ممبران دل سے کام کریں، رکاوٹیں ، دقتیں آئیں گی ، فقرے کسے جائیں گے ، طعنہ دیاجائے گا مگر ایسے تمام موقعوں پرہم صبر سے کام لیں، زبان کو خاموش نہیں بلکہ محبت بھری چاشنی رکھیں ، سب کو ساتھ لے کر چلیں چاہے وہ کسی بھی مذہب وطبقہ کا کیوں نہ ہو،ان کا  اعتماد حاصل کریں گے تو ان شاء اللہ ہم ضرور کامیاب ہونگے ،خلوص نیت سے جو بھی کام کریں گے عند اللہ قبول ہونگے۔  اس معاملے میں تنظیم ،بھٹکل کے عوام ممبران کےساتھ ہونے کا تیقن دیا۔ بلدیہ کے سابق صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے بھی کونسلروں سے حکمت اورصبر سے کام کرنے اور مسائل پر توجہ دینے کی تلقین کی۔ہرایک کونسلر اپنے علاقے میں کیا کچھ کام ہواہے کتنا باقی ہے کونسا کام ضروری ہے اس سلسلے میں ایک ایکشن پلان تیار رکھیں جب بھی حکومت سے کوئی اسکیم یا منصوبہ منظورہوتاہےتو اس کے تحت اپنا کام کروائیں۔ 

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ناظم محمد شفیع شاہ بندری پٹیل نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ہم سے اللہ جو بھی بڑا ہو یا چھوٹا کام لے گا اور ہم بھی بحیثیت بلدیہ ممبر آگے بڑھ کر کام کریں۔ سرکاری افسران سے ہم کام لیں  ، وہ عوام  کے کاموں کے لئے تقرر کئے گئے ہیں،ہر کام کےلئے ممبران پر انحصار نہ کریں۔ اپنے اسلاف کے عمل کو اپنانے کی با ت کہی۔ تنظیم کے سیاسی پینل کے کنونیر اور نومنتخب ممبر محی الدین الطاف کھروری نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کونسلراپنی ذمہ داری کو ادا کریں۔ اقلیتوں ،دبے کچلے طبقات کو سہولیات فراہم کریں، کونسلر افسران کے ساتھ  نرمی اور محبت سے اپنا کام لیں، ساتھ ہی قانونی رہنمائی کریں۔ بلدیہ کے سابق صدر اور نومنتخب ممبر پرویز قاسمجی نے اپنے تجربات کی روشنی میں کہاکہ  دیگر مقامات پر میونسپالٹی کے ممبران بڑی محنت ومشقت اور کافی تگ و دو کے بعدمنتخب ہوتے ہیں مگر بھٹکل میں  ایسا کوئی جھمیلہ نہیں ہوتابلکہ آسانی کے ساتھ تھوڑی سی محنت سے منتخب ہوجاتے ہیں اس کے لئے واحد وجہ ہماری تنظیم ہے جس کے نظام سے یہ سب کچھ ہوتاہے اور اس موقع پر انہوں نے پانچوں اداروں کے ذمہ داروں کی موجودگی میں تنظیم کی جانب سے تہنیتی اجلاس منعقد کئے جانے پر تنظیم کے عہدیداران کو مبارکبادی دیتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ کونسلروں کے لئے ضروری ہے کہ اگر   افسران سے کام لینا ہے اور انہیں ان کی حد میں رکھنا ہے تو ان کی کمزوریوں پر نظر رکھیں  تو پھر اس کے بعد ہم اپنا کام آسانی سے کرسکتے ہیں اور کروابھی سکتے ہیں۔ اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، جماعت المسلمین بھٹکل کے ایس جے ہاشم، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری محمد سعدا میراں ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور، بلدیہ کے سابق صدر محمد صادق مٹا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...