بھٹکل: مندر میں زیورات  چوری کا معاملہ۔ مشتبہ ملزم پجاری ہوا ساگر میں گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2020, 8:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،23؍اکتوبر (ایس او نیوز)مندلّی کے درگا پرمیشوری مندر میں زیورات چوری ہونے کے بعد لاپتہ ہوئے ملزم پجاری  ستیش بھٹ کو پولیس نے ساگر میں گرفتار کرلیا ہے۔

مندر کی گربھ گوڈی میں محفوظ رکھے گئے  لاکھوں روپے مالیت کے  زیورات  چوری ہونے اور ستیش بھٹ کے لاپتہ ہوجانے کےبعد بھٹکل پولیس نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نکھل بولار کی قیادت میں تین مختلف تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی تھی۔ پولیس کی ٹیمیں میسورو، یلاپور، بنگلورو جیسے مقامات پر ملزم ستیش بھٹ کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی تھیں۔ پتہ چلا ہے کہ ملزم پولیس کے شکنجے سے بچنے کے لئے ایک شہر سے دوسرے شہر کی طرف سفر کرتا جارہا تھا۔ اسی دوران مصدقہ سراغ ملنے پرکارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ستیش بھٹ کو ساگر شہر سے گرفتار کرلیا  ہے۔زیورات کی چوری کے سلسلے میں ملزم سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔