مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا؛ پہلا مسلم اکثریتی ملک و یروشلم میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th September 2020, 6:43 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 لندن،6/ستمبر (آئی این ایس انڈیا)  جنوب مشرقی یورپ کے مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرتے ہوئے اسے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف ایک یوروپی ملک سربیا نے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اسرائیل کے سلسلے میں یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی، جب کوسوو اور سربیا کے اعلیٰ ترین حکومتی حکام معاشی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے لیے امریکہ میں موجود تھے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کوسوو کے وزیرِ اعظم عبد اللہ ہوتی اور سربیا کے صدر الیگزینڈر وِک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔جمعہ  کو صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سربیا اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرے گا۔ جب کہ کوسوو اور اسرائیل ایک دوسرے کو تسلیم کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں مسلم اکثریتی ملک کوسوو اور اسرائیل نے ایک دوسرے کو تسلیم نہیں کیا تھا اور دونوں ممالک میں کسی بھی قسم کے سفارتی تعلقات نہیں تھے۔  کوسوو کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے بعد اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات استوار کیے جائیں گے اور کوسوو بھی یروشلم میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ کوسوو پہلا مسلم اکثریتی ملک ہو گا جو یروشلم میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا۔

مبصرین کے مطابق سربیا کا اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنا ثابت کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ کے تعاون سے 13 اگست کو سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں امریکہ 2017 میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرچکا ہے اور 2018 میں امریکی سفارت خانہ بھی یروشلم منتقل کیا جا چکا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کوسوو اور سربیا میں ہونے والے معاہدے کے بعد اوول آفس میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ دونوں ممالک معاشی معاملات معمول پر لانے کے لیے پر عزم ہیں۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پر تشدد تاریخ اور ناکام مذاکرات کے برسوں بعد ان کی انتظامیہ نے سربیا اور کوسوو کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے راستے تلاش کیے ہیں۔

یاد رہے کہ کوسوو کی پارلیمان نے 2008 میں سربیا سے آزادی کا اعلان کیا تھا اور مغربی ممالک کی اکثریت نے کوسوو کی آزادی کو تسلیم کر لیا تھا۔

تاہم سربیا نے کوسوو کو تسلیم نہیں کیا تھا جس کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان حالات کشیدہ تھے۔ سربیا کے صدر کا معاہدے کے بعد کہنا تھا کہ اس معاہدے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سربیا اور کوسوو ایک دوسرے کو تسلیم کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...