بھٹکل: اُترکنڑامیں ’منکی فیور؛ 31 معاملوں کا انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 3rd February 2024, 11:49 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل،2/فروری (ایس او نیوز)ضلع اُترکنڑا میں ’منکی فیور‘ کے کم سے کم 31 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے 12 لوگوں کو علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر کا گھروں پر ہی علاج  کیا جا رہا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اُترکنڑا ضلع کے محکمہ ہیلتھ کے حوالے سے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر معاملات ضلع کے سداپور میں پائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پہلا کیس 16 جنوری کو سامنے آیا تھا جبکہ یکم فروری جمعہ تک ضلع میں منکی فیور کے معاملات بڑھ کر 31 تک پہنچ گئے ہیں۔

اس بخار کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے لوگوں سے احتیاط برتنے کے لیے کہا جا رہا ہے اور اس تعلق سے ان میں بیداری بھی لائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس بیماری کا نام کیاسانور فاریسٹ ڈیزیز (کے ایف ڈی) ہے اور اسے عام طور پر منکی فیور کہا جاتا ہے۔ یہ جنوبی ہندوستان میں پایا جانے والا ایک موسمی بخار ہے جو دماغی عضلات کو متاثر کرتا ہے۔ یہ انسانوں کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ جنگلات اور اس کے آس پاس رہنے والوں کو اس وائرل فیور کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس بخار کے وائرس زیادہ تر جنگلاتی علاقوں پائے جاتے ہیں۔

’منکی فیور‘ فلاویویریڈائے ساخت سے تعلق رکھنے والے ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ وائرس اسی قبیلے کا وائرس ہوتا ہے جس سے زرد بخار ( یلو فیور) اور ڈینگو ہوتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بیماری انسانوں میں بندروں کے ذریعے پھیلتی ہے۔ انسان جب کسی متاثرہ بندر کے رابطے میں آتا ہے تو وہ اس کا شکار ہو جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر نیرج نے کہا ہے کہ لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ جنگلاتی علاقوں میں نہ جائیں۔ ’’جن لوگوں کو جنگلوں میں جانا ہوگا انہیں پیروں اور ہاتھوں جیسے جسم کے کھلے حصوں پر  لگانے کے لیے تیل فراہم کیا جائے گا۔ واپس آنے پر انہیں اسے ٹھیک سے دھونا ہوگا۔‘‘

ڈاکٹر نیرج کے مطابق لوگوں کو بخار، کھانسی اور سردی کی علامت نظر آنے پر ہیلتھ ملازمین سے رابطہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’دوسری بار منکی فیور سے متاثر لوگوں میں بلڈ پریشر کی علامتیں ظاہر ہوسکتی ہیں اور ان کے جسم کی حرارت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ پہلے لگائے گیے ٹیکے موثر طریقے سے کام نہیں کررہے ہیں۔ نئی ویکسین ابھی آنی باقی ہے، جب تک ویکسین نہیں آجاتی لوگوں کو محتاط رہنا ہوگا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔