یوکرین کے شاپنگ مال پر میزائل حملہ، روس سے انسانیت کی امیدفضول:زیلنسکی

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2022, 5:14 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کیف؍لندن، 29جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) روسی طویل فاصلے تک مار کرنے والے طیاروں نے یوکرین کے مرکزی شہر کریمین چک میں میزائل سے ایک پرُہجوم شاپنگ مال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو ہونے والے اس حملے کو یورپین تاریخ کا سب سے بے خوف دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زیادہ شہری شاپنگ مال کے اندر موجود تھے جن میں سے بہت سے جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں سیاہ دھوئیں، دھول اور نارنجی رنگ کے شعلے دکھائی دے رہے ہیں۔علاقائی گورنر دمیٹرو لونن کا کہنا ہے کہ (حملے میں) کم از کم 13 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔یوکرین کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کو نیویارک میں اس حملے پر بحث کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔میزائل حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب مغربی رہنماؤں نے یوکرین کے لیے حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور دنیا کی بڑی معیشتوں نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاری کی۔

ان پابندیوں میں تیل کی قیمت کی حد اور اشیا پر زیادہ محصولات شامل ہیں۔ دریں اثنا، امریکہ زیلنسکی کے مزید فضائی دفاعی نظام کے مطالبے پر رضامند نظر آرہا ہے۔ ادھر نیٹو نے اپنی جوابی کارروائی کے لیے فوری متحرک ہونے والی فورس کا حجم تقریباً آٹھ گنا بڑھا کر 300,000 فوجیوں تک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔صدر زیلنسکی نے روس پر لوگوں کی عام زندگی گزارنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ روسی افواج نے جان بوجھ کر شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا، کریمین چُک میں ایک شاپنگ مال پر آج کا روسی حملہ یورپی تاریخ میں سب سے زیادہ بیخوف دہشت گرد حملوں میں سے ایک ہے۔یوکرائنی حکام کے مطابق روس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں نے میزائل فائر کیا جس نے کریمین چُک میں شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا اور ساتھ ہی ایک اور میزائل داغا جو کھیلوں کے میدان میں گرا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے شائستگی اور انسانیت کی امید رکھنا بیکار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...