بنٹوال:کم عم لڑکے کے ساتھ جنسی بدفعلی کرنے والے ملزم کو پولیس نے کیا پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار
بنٹوال 7/فروری (ایس او نیوز) ایک کم عمر طالب علم کو اسکول کے بیت الخلا ء میں لے جانے اور اس کے ساتھ جنسی بدفعلی کرنے کے الزام میں وٹّلا پولیس اسٹیشن کے افسران نے سریش پربھو(31سال) کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے پاس درج کی گئی شکایت کے مطابق جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والالڑکا نویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ اسکول کی پڑھائی ختم ہونے کے بعد جب متاثرہ لڑکا گھر لوٹ رہاتھا تو سریش پربھو اس کو کسی سلسلے میں گفتگو کرنے کے بہانے سے اسکول کے بیت الخلا ء میں لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی بدفعلی کی۔یہ واقعہ یکم فروری کو دوپہر 1بجے کے قریب پیش آیاتھا۔ لڑکے کی ماں نے 4فروری کو پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد 5 فروری کے دن سریش پربھو کو انڈین پینل کوڈ اورپوکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کرکے مقدمہ دائر کردیا۔