اڈپی، موڈبیدری ،پتور، بنٹوال، مُلکی وغیرہ میں پھنسے شمالی کرناٹکا کےدو ہزار سے زائد مہاجر مزدوروں کوان کے گاؤں پہنچایا گیا۔ چلائی گئیں خصوصی بسیں

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2020, 4:29 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور27/اپریل (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے ریلیف مراکز میں پناہ لیے ہوئے شمالی کرناٹکا کے بے سہارا لوگوں کو ان کے گھر واپس بھیجنے کی جو ہدایات جاری کی تھیں، اس کے مطابق  ضلع دکشن کنڑا کے موڈبیدری ،پتور، بنٹوال، مُلکی سمیت اڈپی ضلع میں پھنسے ہوئے دو ہزار سے زائد مہاجر مزدوروں کو  خصوصی سرکاری بسوں کے ذریعے اُن کے گاوں پہنچایا گیا۔

567مہاجر مزدوروں کو کے ایس آر ٹی کی طرف سے چلائی گئی بسوں کے ذریعے واپس ان کے گاؤں بھیج دیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ کے ایس آر ٹی کے اڈپی ڈپو کی طرف سے 16بسیں اور کنداپور ڈپو سے 4بسیں فراہم کی گئی تھیں۔اس طرح جملہ 20بسوں کے ذریعے کارکلا،کاپو، اڈپی، برہماور، کنداپور، بیندور کے ریلیف سینٹروں میں پھنسے ہوئے  567مہاجر مزدوروں کو  شمالی کرناٹکا روانہ کیا گیا جس میں  بالخصوص  باگلکوٹ، بیلگاوی، ہاویری، گدگ، کوپل، رون وجیاپورا،کلبرگی وغیرہ جانے والوں کی تعداد زیادہ تھی۔ان بسوں میں کووِڈ لاک ڈاؤن پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے جسمانی فاصلہ بنائے رکھنے کے لئے ہر ایک بس میں صرف 25مزدوروں کے لئے نشستیں دی گئی تھیں۔ ساتھ ہی ان مسافروں کے تحفظ کے لئے ایک پولیس اہلکار اور ایک ولیج اکاونٹنٹ کو ہر بس میں سوار کیا گیا تھا۔

کنداپور کے اسسٹنٹ کمشنر کے راجو نے بتایا کہ اپنے گھروں کی طرف روانہ ہونے والے مزدوروں کو صبح کا ناشتہ ریلیف سینٹر میں ہی فراہم کرنے کے بعد دوپہر کا کھانا، بسکٹ کے پاکٹ، پانی اور ماسک، سینیٹائزر، توال ساتھ میں لے جانے لئے دئے گئے۔اس سے قبل تمام مزدوروں کی طبی جانچ کروائی گئی۔ اب جو دیگر اضلاع کے مزدور ان مراکز میں بچے ہوئے ہیں انہیں بھی جلد اپنے اپنے گھروں کو بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی طرف سے اجازت ملتے ہی بیرونی ریاستوں کے مزدروں کو بھی ان کے گھر روانہ کیا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ اڈپی ضلع میں موجود 11مراکز میں اب 102مہاجر مزدور باقی رہ گئے ہیں۔جن میں ریاست بلاری، داونگیرے، منگلورو، چتلدرگہ، بنگلورو اور ہاسن جیسے اضلاع سے تعلق رکھنے والے جملہ 34مزدور ہیں اور بقیہ شمالی بھارت کی اترپریش، آسام، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا جیسی ریاستوں کے 68مزدوراڈپی کے  ریلیف سینٹرو ں میں موجود ہیں۔

ریاست کے بعض اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی تعداد ہر ضلع سے ایک یا دو مزدور ہے، اس وجہ سے ان کے لئے الگ بس کا انتظام نہیں کیا گیا، بلکہ ہرسینٹر میں بچے ہوئے تمام مزدوروں کو دوسرے مزدوروں کے ساتھ ایک جگہ لاکر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موڈبیدری اور پتور سے ملنے  والی رپورٹ کے مطابق وہاں سے بالترتیب 343 اور 190 مہاجر مزدوروں کو ان کے اپنے گاؤں کی طرف بھیج دیا گیا۔پتور کے تحصیلدار رمیش بابو نے بتایا کہ فی الحال طلبہ کے ہاسٹل میں مقیم مزدوروں کوواپس بھیج دیا گیا ہے، دوسرے ٹھکانوں پر مقیم مزدوروں کی فہرست تیا ر کرکے مرحلہ وار سب کو اپنے اپنے گاؤں بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔جبکہ موڈ بیدری کی تحصیلدارانیتا لکشمی نے بتایا کہ سماج مندر میں مقیم مزدوروں کو 14سرکاری بسوں کے ذریعے ان کے گاؤں روانہ کرنے کے لئے ہرایک بس میں صرف 20مسافروں کو سوار کیا گیا۔ بقیہ مزدوروں کو بھی جلد ہی ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔

اسی طرح بنٹوال سے 600 سے زائد اور مُلکی سے 522مزدوروں کو بھی اُن کے گاوں بھیج دیا گیا ہے، جو سبھی شمالی کرناٹک بالخصوص  بیجاپور، رائیچور، گدگ، باگلکوٹ، کوپل، کُشٹگی،  گلبرگہ، دھارواڑ ، ہونگندا سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...