منی پال کے کستوربا اسپتال میں جدید ٹکنالوجی پرمنحصر اینڈوسکوپ اور ڈے کئیر خدمات کا افتتاح:نظامِ ہاضمہ کی بیماریوں کا مکمل علاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2021, 12:04 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منی پال :21؍جنوری (ایس اؤ نیوز)منی پال کے کستوربا اسپتال میں ترقی یافتہ ملٹی لائٹ ٹکنالوجی اینڈوسکوپ (ایل سی آئی )  اور ڈے کئیر اینڈو سکوپ خدمات کا  آج جمعرات کو  ماہے منی پال کے کو چانسلر(شریک چانسلر)  ڈاکٹر ایچ ایس بلّال کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتےہوئے بلّال نے کہاکہ آج   منی پال کے ایم سی اسپتال میں   افتتاح کردہ نئی سہولیات کے بعد  عالمی سطح کی خدمات بہت کم قیمتوں میں عوام کو میسر ہونگی۔ اس نئی ٹکنالوجی سے ہمارے ڈاکٹروں کو کو نادر ونایاب بیماریوں کی نشان دہی اور ان کی تشخیص و علاج کرنے میں آسانی  ہوگی۔ ساتھ ہی علاج  بھی جلد سے جلد مکمل کرنے کا مقصد لےکر ڈے کئیر کی خدمات شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اسپتال عملہ کو  مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر شرن شٹی نے تجزیہ پیش کرتےہوئے بتایا کہ گیاسٹرواینٹرالوجی اور ہیپٹالوجی کا شعبہ نظامِ  ہاضمہ  کا مکمل علاج کرتاہے۔ جس میں غدائی نالی ، معدہ ، بڑی اور چھوٹی آنت، جگر، لبلبہ سمیت ہاضمے کے نظام پر اثر انداز ہونے والی بیماریاں اور معدے کے ٹیومر کو    نکالے  جانے کا علاج  بھی شامل ہے۔ انہوں نےبتایا کہ آج افتتاح کردہ ہائی ڈفنیشن ، ملٹی لائٹ ، ایل سی آئی ٹکنالوجی سے اینڈوسکوپ ، اینٹرواسکوپی  اور ڈویوڈنوسکوپ کرناٹکا کی سطح پر پہلا تجربہ ہے۔ اگر ہم پرانے اینڈوسکوپ ٹکنالوجی سےآج افتتاح کردہ ٹکنالوجی سے موازنہ کریں تو کینسر، پالپ، السر، پائیلوری وائرس سے متاثرہ بیماریوں کو پہلے مرحلےمیں ہی پتہ چلانےمیں معاون ہے۔ یہ ایک غیر معمولی ٹکنالوجی ہے جو عوام کے لئے کافی فائدہ مند ہوگی۔ اگر ہم دیگر بڑے شہروں کی مناسبت سے دیکھیں تو ساحلی پٹی اور دیہی علاقوں کے عوام کو بہت ہی کم قیمت پر علاج حاصل ہوگا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اوی ناش شٹی نے ڈے کئیر کی خدمات کا تعارف کراتےہوئے کہاکہ اس کی شروعات کے ساتھ ہی     مریض کو اسپتال میں داخل کئے بغیر علاج کرنا ممکن ہوگا۔ ۔ ڈاکٹر پی ایل این جی راؤ اور ڈاکٹر شرتھ کمار راؤ نے ترقی یافتہ اینڈوسکوپ اور ڈے کئیرکی خدمات  شروع کئےجانے پر منتظمین کو مبارکبادی پیش کی۔ اس موقع پر معاون چانسلر ڈاکٹر پی ایل این جی راؤ ، کے ایم سی کے ڈین ڈاکٹر شرتھ کمار راؤ، شری سی جی موتین،بالو مہیندرا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...