بھٹکل میں مینگو بیریس فریش نیچورل آئس کریم پارلر کا خوبصورت افتتاح
بھٹکل 4 اکتوبر(ایس او نیوز) دہائی پرانی فرنچائز آئس کریم کمپنی 'مینگوبیریس' کا آج اتوار کو بھٹکل مدینہ کالونی میں خوبصورت افتتاح ہوا۔ آئس کریم کے تعلق سے بتایا گیا ہے مینگلور اور بینگلور سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں اس کے آوٹ لیٹ موجود ہیں، اب بھٹکل میں عبدالعزیز اکرمی، بلال اکرمی اور سلمان رکن الدین نے مدینہ کالونی میں آئس کریم کا پارلر کھولا ہے جہاں یہ لذیذ آئس کریم دستیاب ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں بھٹکل جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا عبدالرب ندوی سمیت بھٹکل کے اُبھرتے سماجی کارکن اور مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر عتیق الرحمن مُنیری، جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری و دیگر کئی ذمہ داران موجود تھے۔