منگلورو وینلاک اسپتال میں صفائی کرتے وقت بجلی کا شاک لگنے سے 20 سالہ ملازم ہلاک
منگلورو، 8 ؍ مارچ (ایس او نیوز) وینلاک ہاسپٹل کی کینٹین میں زمین صاف کرنے کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک 20 سالہ ملازم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت انیش کے طور پر کی گئی ہے جو کوٹیکر بیری کے رہنے والے بھگوان نامی شخص کا بیٹا ہے۔
انیش کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ شہر کے کرناٹکا پولی ٹیکنیک میں ڈپلومہ کا طالب علم تھا۔ انیش کے گھر والوں نے سرکاری وینلاک ہاسپٹل کے افسران پر الزام لگایا ہے کہ ان کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے انیش کی موت کا شکار ہوا ہے۔ پولیس نے معاملہ کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔