وزیر اعلیٰ یڈیورپا کا دورہ منگلورو بے سود۔ نہ عدالتی جانچ کا حکم اور نہ معاوضہ کا اعلان، بلاوجہ مظاہرین پر فائرنگ کرنے والی پولیس کے خلاف کارروائی کرنے یو ٹی قادر کا مطالبہ 

Source: S.O. News Service | Published on 22nd December 2019, 12:01 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو22/دسمبر (ایس او نیوز) کرفیوزدہ منگلورو میں حالات ابھی معمول پر نہیں لوٹے ہیں۔ حالانکہ سہ پہر 3بجے تا شام 6بجے کرفیو میں ڈھیل دی گئی تھی۔ اس کے بعد دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ آج اتوار کی شب کرفیو اٹھا لئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے وزیر داخلہ امور بسوراج بومائی اور رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے سمیت منگلورو کا دورہ کیا۔ منگلورو کے پولیس کمشنر پی ایس ہرشا سمیت متعلقہ افسروں کا اجلاس منعقد کر کے منگلورو میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ 

وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے اپنے اس دورہ کے دوران پولیس فائرنگ میں شہید ہونے والے 23سالہ نوشین کے مکان جا کر مہلوک کی والدہ، ان کے چھوٹے بھائی اور مہلوک کے دیگر ورثاء سے ملاقا ت کی۔ 

سابق وزیرو رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے نوشین کے گھر جانے میں وزیر اعلیٰ یڈیورپا کی رہنمائی کی، سابق وزیر یوٹی قادر نے وزیر اعلیٰ کو منگلورو میں ہوئی پولیس فائرنگ سے متعلق حقائق سے آگاہ کیا۔ اس دوران یو ٹی قادر نے منگلورو پولیس فائرنگ کی عدالتی جانچ کروانے، فائرنگ میں شہید ہونے والوں اور زخمیوں کو مناسب معاوضہ دینے اور بلاوجہ فائرنگ کرنے والے پولیس افسروں اور پولیس جوانوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے۔ 

یو ٹی قادر نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ منگلورو میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف لوگ پُر امن مظاہرہ کررہے تھے، اُن پر پولیس فائرنگ غیر ضروری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کا یہ الزام ہے کہ مظاہرین بندر پولیس تھانہ پر حملہ کررہے تھے۔ اگر مظاہرین اس پولیس تھانہ پر حملہ کررہے تھے تو فائرنگ پولیس تھانہ کے روبرو ہونی تھی۔ پولیس تھانہ کے پیچھے فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ الزام غلط اور بے بنیاد ہے۔ پولیس نے پانڈیشور پولیس تھانہ کی حدود میں بھی غیر ضروری فائرنگ کی، خاطی پولیس افسروں اور جوانوں کو فوری ملازمت سے معطل کرنے کا بھی یو ٹی قادر نے مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ الزام بھی غلط اور بے بنیاد ہے کہ اس احتجاج میں حصہ لینے کیرالہ سے لوگ آئے تھے۔ پولیس کیرالہ کے ایک بھی احتجاجی کو پکڑ کر ثابت کرے۔ 

منگلورو جانے سے قبل وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے اُڈپی میں علیل پیجا ور سوامی کی بھی عیادت کی۔ منگلورو روانگی سے قبل صبح وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ تفصیلات حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے کابینہ ساتھیوں سے تبادلہ خیال کر کے منگلورو پولیس فائرنگ کی عدالتی جانچ کروانے کا فیصلہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد بھی رات دیر گئے تک نہ فائرنگ کی عدالتی جانچ کا اعلان کیا اور نہ ہی مہلوکین کے وارثوں اور فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کے لئے مناسب معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ اگر اس فائرنگ میں کوئی غیر مسلم ہلاک یا زخمی ہوتے تو وزیر اعلیٰ یڈیورپا کیا اسی طرح خاموش رہتے؟ اس کے برعکس ایک اخباری کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ یہ الزام لگارہے ہیں کہ پولیس اگر فائرنگ نہ کرتی تو مظاہرین جس عمارت میں محکمہ پولیس کے ہتھیار رکھے گئے ہیں اس میں گھس کر ہتھیار چرالے جاتے۔ یڈیورپا کے منگلورو دورہ سے یہ امید کی جارہی تھی کہ وزیر اعلیٰ نہ صرف فائرنگ کی عدالتی جانچ کا حکم دیں گے بلکہ مہلوکین کے ورثہ اور زخمیوں کے لئے مناسب معاوضہ کا بھی اعلان کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کے اس دورہ سے منگلورو کے لوگوں کو بہت مایوسی ہوئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...