منگلورو:شریمتی شیٹی کے بہیمانہ قتل میں ملوث میاں بیوی گرفتار  

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th May 2019, 2:30 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو15/مئی (ایس او نیوز) شریمتی شیٹی کا بہیمانہ قتل کرنے اور اس کا جسم کاٹ کراور مختلف ٹکڑوں کو تھیلے میں بھرکر کدری پارک کے پاس ایک دکان کے قریب چھوڑ دینے کے الزام میں پولیس نے جوناس سیمسن(36سال) اور اس کی بیوی وکٹوریہ ماتھیاس(46سال) کو گرفتار کرلیا ہے۔اس جوڑے کے ذریعے شریمتی کو اس طرح وحشیانہ طرز پر قتل کرنے کا سبب مالی لین بتایا جاتا ہے۔

    پولیس کے بیان کے مطابق جوناس سے شریمتی شیٹی سے ایک لاکھ روپے قرض لیا تھا جس میں سے کچھ رقم اس نے واپس لوٹائی تھی۔ شریمتی شیٹی بقیہ رقم کے لئے تقاضہ کررہی تھی اور جوناس اسے ٹال رہا تھا۔ پھر 11مئی کو شریمتی شیٹی اپنے بقیہ 60ہزار روپے وصول کرنے کے لئے جوناس کے گھرپہنچی تو وہاں پر میاں بیوی نے مل کر شریمتی کا اس انداز میں قتل کردیا گیا کہ درندگی کی حد کردی۔گمان کیا جاتا ہے کہ جسم کوکاٹنے کے لئے مشین کا استعمال کیاگیاتھا۔ جسم کے بہت سے ٹکڑے الگ الگ مقامات پر پھینک دئے گئے تھے، جن میں کچھ ابھی دستیاب ہونا باقی ہے۔

    پولیس نے جب ملزمین کو گرفتار کرنے لگی تو جوناس نے خود کشی کی کوشش کی۔ جوناس کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے شریمتی کا اسکوٹر، اس کی آٹھ انگوٹھیاں اور ایک گلے کی چین بر آمد کرلی ہے۔اس کیس کو حل کرنے میں پانڈیشور، کنکناڈی اورمنگلور سینٹرل پولیس اسٹیشن کے افسران اور عملے نے حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...