منگلورو : ریاستی وزیر داخلہ نے دیا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے سروے کا حکم 

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2022, 2:35 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو ،28 ؍ جون (ایس او نیوز) ریاستی وزیر داخلہ آراگا جیانیندرا نے بتایا کہ انہوں نے منگلورو اور جنوبی کینرا پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی تفصیلات جمع کرنے کا حکم دیا ہے ۔
    
منگلورو پولیس کمشنر کے دفتر میں منعقدہ اعلیٰ پولیس کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی منظور شدہ قیام کی مدت سے تجاوز کرکے یہاں رہنے والے غیر ملکیوں کا سروے کرنے کے لئے پولیس کو پندرہ دن کی مہم چلانے کو کہا گیا ہے جس کے دوران ویزا یا پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود یہاں پر مقیم غیر ملکیوں کا پتہ لگایا جائے گا اور یہ جانکاری بھی حاصل کی جائے گی کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں نے کہیں آدھار کارڈ ، ووٹر شناختی کارڈ ، راشن کارڈ وغیرہ  تو نہیں بنوائے ہیں ۔ 
    
انہوں نے پچھلے دنوں اپنی مدت قیام سے زیادہ سے رہنے والے 32 غیرملکی باشندے بینگلورو میں پکڑے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ملک کے دوسرے حصے میں بھی گھسنے امکانات موجود ہیں ۔ اس لئے ان کی نشاندہی کے لئے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
    
جنوبی کینرا میں مجرمانہ وارداتوں کے سلسلے میں عدالت سے سزا ملنے کی شرح فیصد بہت کم ہونے کے  تعلق سے جیانیندرا نے بتایا کہ :" یہاں عدالت سے سزا ملنے کی شرح 12-13  فیصد ہے جو کہ اطمینان بخش نہیں ہے ۔ کسی مقدمہ کی پہلی سماعت شروع ہونے میں 2-3 سال لگ جاتے ہیں ۔ تب تک گواہ مکر جاتے ہیں اور فریقین عدالت سے باہر تصفیہ کر لیتے ہیں ۔ مجرموں کو سزا دلانے کی شرح بڑھانے کے لئے میں نے پولیس کمشنر اور ایس پی کو ہدایت دی ہے کہ استغاثہ کے افسران کے ساتھ بار بار میٹنگ منعقد کرتے رہیں ۔ چونکہ استغاثہ کے افسران نے سرکاری وکیلوں اور دیگر معاون عملہ کی کمی کا ذکر کیا ہے اس لئے نئے عملہ کی بھرتی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے ۔
    
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ امسال 200  ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے ریاست میں پہلی مرتبہ 100 پولیس اسٹیشنوں کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ ہم نے پولیس عملہ کے لئے 11 ہزار کوارٹرس بھی تعمیر کیے ہیں ۔
    
اس موقع پر ویسٹرن زون کے آئی جی پی دیواجیوتی رے ، پولیس کمشنر این ششی کمار اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشی کیش بھگوان سوناونے موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...