منگلورو میں پیش آیا سلسلہ وار حادثہ - بائک سوار شدید زخمی
منگلورو ،25 / ستمبر (ایس او نیوز) آج علی الصبح شہر کے بیکرنا کٹّے کے پاس پیش آئے سلسلہ وار حادثے میں ایک بائک سوار شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ایک بائک، ایک ٹرک اور دو کاروں کے درمیان پیش آیا ۔ زخمی بائک سوار کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ اس کے علاوہ کاروں میں سوار افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں ۔ جائے حادثہ پر ہجوم جمع ہوگیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا ۔
ٹریفک پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ۔