منگلورو کے کڈبا میں 25 سالہ خاتون نے کی خود کشی
کڈبا،6؍اپریل (ایس او نیوز) منگلورو کے کڈبا تعلقہ رنجی لیڈی قصبہ میں ایک 25 سالہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق خود کو ہلاک کرنے والی خاتون کا نام پشپا لتا ہے جو کڈبا کے ایک شو روم میں ملازمت کررہی تھی۔ کڈبا پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔ تحقیقات جاری ہے۔