منگلورو: بیچ سمندر میں ماہی گیر کشتیوں کو پیش آئے 2حادثے۔21ماہی گیروں کو بحفاظت بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2019, 11:46 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 15/ستمبر (ایس او نیوز) کاپ اور اوچیلا کے قریب بحیرہئ عرب میں ماہی گیر کشتیوں کو دو الگ الگ حادثات پیش آئے جس میں جملہ 21ماہی گیروں کو بحفاظت بچالیا گیا ہے۔    

پہلا حادثہ بشیر داؤد کی ملکیت والی ایس ایم فشریزکی کشتی کو پیش آیا جب گہرے سمندر میں ماہی گیری سے لوٹنے کے دوران کاپ کے قریب اچانک کشتی کے اندر پانی گھسنے لگا۔اس کشتی پر 9مچھیرے موجود تھے جنہیں قریب میں ماہی گیری کررہی ایک او رکشتی پر موجود مچھیروں نے بچالیا۔بشیر داؤد نے منگلورو ٹرال بوٹ یونین میں شکایت درج کروائی ہے کہ پانی گھسنے کی وجہ سے اس کی کشتی سمندر میں غرقاب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے تقریباً 30لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ہے۔
    
دوسرا حادثہ اوچیلاکے رہنے والے اشوک پوتھران کی کشتی کو پیش آیا ہے، جس میں سمندر میں اٹھنے والی تیز موجوں کی وجہ سے کشتی کو نقصان پہنچا ہے۔  اس کشتی پر 12مچھیرے موجود تھے، جنہیں قریب میں دوسری کشتی پر موجود ماہی گیروں نے بچالیا۔اس کشتی کو دوسری کشتی سے باندھ کر بحفاظت ملپے پورٹ تک لایا گیا۔اسی دوران یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اتھیپّا سوورنا کی ملکیت والی کشتی کوبھی ماہی گیری سے واپس لوٹتے وقت حادثہ پیش آیا تھا، لیکن اس میں کشتی یا اس پر موجود ماہی گیروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،بلکہ صرف بڑی مقدار میں شکار کی گئی مچھلیاں سمندر میں بہہ گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...