منگلورو میں لاک ڈاؤن گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی : 2410سواریاں ضبط
منگلورو:7؍جون(ایس اؤ نیوز) کورونا کی دوسری لہر کے دوران منگلورو کمشنریٹ حدود میں کووڈ لاک ڈاؤن گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنےپر ابھی تک 2410سواریوں کوضبط کرلیاگیا ہے، اسی طرح ماسک نہ پہننے پر 13578معاملات درج کئے گئے ہیں، آپسی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 91، قومی حادثات نگرانی قانون کے تحت 253اور انسداد وبائی مرض قانون کے تحت 286معاملات درج ہونے کی پولس کمشنر این ششی کمار نے جانکاری دی ہے ۔
کوروناکی دوسری لہر میں منگلورو پولس کمشنریٹ حدود کے 92پولس افسران اور عملہ کورونا سے متاثرہوا، جن میں سے 22معاملات ایکٹیو ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ریاستی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کی جانے والی گائیڈ لائنس پر عمل کرتےہوئے کورونا پر قابو کرنےمیں تعاون دینے کی عوام سے ششی کمار نے اپیل کی۔