مدینہ ویلفئر سوسائٹی بھٹکل کے زیراہتمام تین طلبا کے حفظ مکمل کرنے اور ایک نوجوان کےپی ایچ ڈی مکمل کرنے پر چاروں کی تہنیت

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2019, 9:42 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل21؍ستمبر (ایس او نیوز) مدینہ ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والے شعبہ حفظ سے اس سال تین طلبا کے قران پاک  کے حفظ کی سعادت حاصل کرنے اور سوسائٹی کے ایک رکن کے علی گڑھ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر ایک تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا اور  چاروں کی تہنیت کی گئی۔

اجلاس مورخہ 20/ستمبر2019ء بروزجمعہ بعدنمازعشاءمدینہ جمعہ مسجد میں منعقد کیا گیا۔حافظ احمد ابن محمد شعیب صاحب گوائی کی تلاوت سے نشست کاآغازہوا۔تلاوت کے بعدمحمدطریف ابن محمد منیر ابوحسینانےنعت پاک پیش کی۔

اس کے بعدمدینہ جمعہ مسجد کے امام وخطیب جناب مولانا محمد زکریا صاحب نے قرآن کے فضائل اوراس کی اہمیت پربہترین باتیں پیش کرتے ہوئے حفاظ اورڈاکٹرمحمدعیاض ابن زین العابدین رکن الدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کی۔مولانا کے پرمغزخطاب کے بعدجمعیت جمعہ مسجد کے صدراور مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے رکن انتظامیہ جناب مولانامحمدطلحہ صاحب نے بھی حاضرین کے سامنے حافظ کا کیامقام ومرتبہ ہے اس کواجاگرکیا۔ساتھ ساتھ تمام حفاظ اورڈاکٹرمولوی محمدعیاض ابن زین العابدین رکن الدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایاکہ ہمارایہ علاقہ ہراعتبارسے ممتاہوناچاہیے اورہرمیدان میں ہمارے نوجوانو ں کو  آگے بڑھ کرخوب دین کی خدمت کرنی چاہئے اورالحمدللہ یہ چیز آہستہ آہستہ ہورہی ہے۔موصوف کے خطاب کے بعدجنرل سیکریٹری مدینہ ویلفیئر سوسائٹی مولانا ایس ایم عرفان ندوی نے سوسائٹی کے تحت چلنے والے شعبہ حفظ کی مختصرکارکردگی پیش کرتے ہوئے کہاکہ الحمداللہ ہمارا یہ شعبہ گذشتہ نوسالوں سے چل رہاہے۔اب تک آٹھ حافظ ہوچکے ہیں۔ان حفاظ میں MBAبھی ہیں  B.COMبھی ہیں اورPUCپڑھنے والے طلباء بھی ہیں اور ابھی اسی طرح اسکول وکالجس میں پڑھنے والے 17 طلباء کی تعداد موجودہے۔

اس مختصر رپورٹ کے بعدحفاظ نے ایک کےبعد دیگرے تلاوت کی ۔بعداذاں شعبہ حفظ کے استادجناب حافظ عبدالرحمن صاحب نے حفاظ کی حفظ کی تکمیل فرمائی  ۔اس کے بعد جناب حافظ ومولوی ڈاکٹر عیاض صاحب نے تہنئتی اجلاس منعقد کرنے پرشکریہ ادا  کیا۔صدارتی خطاب میں سوسائٹی کے صدرجناب پروفیسر ھاشم زرزری صاحب نے اپنا صدارتی خطاب پیش کرتے ہوئے کہاکہ اتنی عظیم کتاب کواپنے سینے میں محفوظ کرنا کوئی آسان بات نہیں یقینا یہ شوق وذوق کے ساتھ ساتھ محض اللہ کاکرم اوراس کاانتخاب ہے۔حفاظ کرام اور مولوی عیاض صاحب کی خدمت میں سوسائٹی کی طرف سے تحفے پیش کرکے مولانا طلحہ صاحب کی دعاء پرجلسہ کااختتام ہوا۔

  حفاظ کے اسمائے گرامی
(1)حافظ عبدالمقیت ابن اسماعیل رکن الدین MBA
(2)حافظ سیداحمدابن سید محمد زبیرعلی اکبرا۔PUCاورجامعہ میں زیرتعلیم
(3)حافظ محمد انفال ابن محمد انصارخطیبPUCاورجامعہ میں زیرتعلیم۔

   ڈاکٹریٹ کرنے والےPHD
حافظ مولوی ڈاکٹر محمد عیاض ابن زین العابدین رکن الدین

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...