کنداپور میں لاری نے ایک اسکوٹر سوار کو کچل ڈالا۔ دوسرا شخص شدید زخمی
کنداپور5/جولائی (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر قبرستان کے قریب رات کے وقت ایک تیز رفتاری لاری نے اسکوٹر سوار کو پیچھے سے ٹکر ماری اور کچلے جانے کی وجہ سے پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ اسکوٹر چلانے والا شدیدزخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ویویک (25سال) کے طور پر کی گئی ہے جو برہماور کے دسالیگرام کا رہنے والا تھا۔ بتا یاجاتا ہے کہ ویویک کنداپور کے پائی سیلس شور روم میں منیجر کے طور پر کام کررہا تھا۔ اس کے ساتھ اور شرن راج(26سال)بھی اسی شو روم میں ملازمت کرتاتھا۔ دونوں ساتھی جب اسکوٹر پر اڈپی کی طرف جا رہے تھے۔انہوں نے ہائی وے سے گزرتے ہوئے جب پٹرول بنک سے پٹرول بھروانے کے بعد سروس روڈ سے ہوتے واپس ہائی وے پر لوٹ رہے تھے تو یہ حادثہ پیش آیا۔تصادم کے نتیجے دونوں اسکوٹر سوار اچھل کر سڑک پر گر گئے اور تیز رفتار لاری کے ٹائر ویویک کے جسم پر سے گزرگئے۔ شرن راج کو نازک حالت میں کوٹیشور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔