کنداپور: کابینہ وزیر کوٹاشری نواس پجاری کے گھر کے سامنے دلتوں کا دھرنا: دلت ظلم انسداد ایکٹ کو نافذ کرنےکا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th March 2023, 11:17 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کنداپور:14؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )سماجی ناانصافی کو روکنے میں ریاستی حکومت ناکام ہوئی ہے۔ ریاست میں دلتوں کو حقیر نگاہوں سے دیکھا جارہاہے، ظلم انسداد قانون کا بہتر نفاذ ہو۔ اگر یہ کام نہیں کرسکتےہیں تو کرسی خالی کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی کے کارکنان نے ریاستی کابینہ کے وزیر کوٹا سری نواس پجاری کے گھر کے باہر دھرنا دیا۔

چتردرگہ ضلع کے ہیرے کیرور اور چلکیری علاقے کے دلت سنگھرش سمیتی کے ارکان نے کوٹا میں واقع سری نواس پجاری کے گھر کے باہر دھرنا دیتے ہوئے سمیتی کے ریاستی صدر راج گری نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سال 1989میں دلتوں کے لئے خصوصی قانون جاری کئےتھے اس کے نفاذ میں ریاستی حکومت ناکام ہوئی ہے۔ آج بھی ریاست کے کئی مقامات پر دلت مزدوری پر جی رہے ہیں اور ان کا سماجی بائیکاٹ بھی کیاجارہاہے۔ سیاسی پارٹیاں دلتوں کو استعمال کرکے کچل دینےکی ذہنیت پر عمل پیرا ہیں۔ ایک سے زائد مرتبہ احتجاج کئےجارہےہیں انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں کسی طرح کا انصاف نہیں مل رہا ہے۔

سمیتی نے مطالبہ کیا کہ ایس سی۔ ایس ٹی ظلم انسداد ایکٹ کےتحت متاثرین، خاندان کےممبران اور ان پر منحصرافراد کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائے ، ظلم انسداد ایکٹ کو جاری کیا جائے۔ سمیتی کی طرف سے اس طرح کے دیگر مطالبات بھی حکومت کےسامنے پیش کرتےہوئے کہا کہ ہم لوگ اپنے مطالبات کو لے کر کئی وزراء کے گھروں کے سامنے دھرنا دے چکے ہیں، بنگلور کبن پارک اور ودھان سودھا میں بھی ہم لوگ احتجاج کرچکے ہیں۔ سیکڑوں مرتبہ درخواستیں دی جا چکی ہیں لیکن ابھی تک ہمارے مطالبات پر کان نہیں دھرا گیا ہے۔

ریاستی صدر راج گری نے کہاکہ ہمیں تیقن نہیں چاہئے، ریاست میں شیڈول کاسٹ کی  156 ذات ہیں جن کی کل آبادی قریب 1کروڑ 60لاکھ ہے۔ ان سب کو انصاف چاہئے۔ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ فوری بیدار ہوں اور دلت خاندان والوں کو انصاف دلائیں۔ اگر حکومتیں اس طرف توجہ نہیں دیتی ہیں تو کرو یا مرو کی طرح جدوجہد کرنےکا انتباہ دیا۔ انہوں نےکہاکہ وزیر جائےوقوع پہنچنے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ دھرنے میں دلت لیڈر ناگراج ، جگدیش ، نرسپا، پجاری کٹی سوامی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو : یکم اپریل سے تلپاڈی، گونڈمی اور ہیجماڈی ٹول گیٹ پر بڑھ گئی فیس کی شرح 

تلپاڈی، ہیجماڈی اور گونڈمی ٹول پلازہ پر گاڑیوں سے ٹول وصول کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی نویُگ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنے جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ یکم اپریل سے ان تینوں ٹول پلازاس پر فیس کی شرح میں اضافہ عمل میں آئے گا ۔

منگلورو : قرضہ کے بوجھ سے پریشان کاروباری نے کی بیوی بچوں سمیت خود کشی 

شہر کی ایک لاڈج میں اپنی بیوی اور دو جڑواں بچیوں کے ساتھ اجتماعی خود کشی کرنے والے میسور کے کاروباری شخص دیویندرا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ قرضہ کے بوجھ سے پریشان تھا اور بیوی بچوں کو سیروتفریح کے بہانے منگلورو میں لانے کے بعد انہیں زہریلا کھانا کھلا کر ہلاک کرتے ہوئے خود کو ...

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

بھٹکل : ای- فٹ بال نیشنل چمپیئن بنا بھٹکلی نوجوان ابراہیم گلریز - رومانیہ میں کرے گا ورلڈ چمپیئن شپ کے لئے ہندوستان کی نمائندگی 

بھٹکل کے ایک معروف کرکٹ کھلاڑی نے اب ای اسپورٹس میں اپنے جوہر دکھاتے ہوئے نیشنل ای اسپورٹس چمپیئن شپ(این ای ایس سی) 2023 مقابلوں میں ای - فٹ بال کے  زمرے میں نیشنل چمپیئن شپ جیت لی ہے اور آئندہ رومانیہ میں جو 15 ویں ورلڈ چمپیئن شپ (ڈبلیو ای سی) مقابلے ہونگے اس میں ہندوستان کی ...

عتیق احمد سخت سیکوریٹی میں الہ آباد جیل منتقل۔ آج اُمیش پال اغوا کیس کاسنایا جائے گا فیصلہ

یوپی پولیس  پیر کو سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کو لے کر الہ آباد پہنچ گئی جہاں انہیں نینی جیل کے ہائی سیکوریٹی بیرک میں  رکھا گیا ہے۔ان کے ساتھ ہی ان کے بھائی اشرف کو بھی بریلی کی جیل سے الہ آباد کی جیل میں  منتقل کردیاگیا ہے۔ دونوں بھائیوں کو منگل کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں ...

بلقیس بانو کے زانیوں کی رِہائی معاملہ پر سپریم کورٹ نے مرکز اور گجرات حکومت سے مانگا جواب

سپریم کورٹ نے پیر کے روز 2002 کے گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری اور اس کے کنبہ کے اراکین کے قتل کے قصوروار 11 لوگوں کی وقت سے پہلے رِہائی کے خلاف داخل عرضی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اس جرم کو اندوہناک بتایا۔