کمٹہ: ٹول ناکہ عملہ کی غنڈہ گردی :چارکے خلاف ایف آئی آر ،مسافر خواتین پر حملہ کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th February 2024, 9:05 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ  :18؍فروری   (ایس اؤ نیوز )مسافر کار کا فاسٹ ٹیگ  صحیح طور پر کام(ریڈ) نہ کرنےپر ٹول ناکہ عملہ کی طرف سے  کار کے مسافروں اور ڈرائیورسے گالی گلوچ کرنے اور  9لوگوں پر حملہ کئے جانے  کی واردات  ہولگدے ٹول ناکہ پر جمعہ کی رات پیش آئی ہے۔

مسافروں پر حملہ کرنے کا الزام ہولگدے  ٹول گارڈ تمپا پٹگار، ٹول ناکہ نگراں کار کرن جئیونت نائک ، منجوناتھ وٹھل نائک، ہلدی پور کے ناگراج مادیو نائک سمیت مزید 4-5 انجان لوگ لگا ہے ۔

پتہ چلا ہے کہ  ٹول ناکہ کے عملے نے  منگلورکے محمد رضوان، مجیب سید ، محمد آصف سید ،محمد رفان سید، محمد شافع الرحمن ، ناصر عبدالکریم ، کیرلا کےمحی الدین مشتاق عبداللہ، عائشہ رملت سید، فاطمہ سید، مجیب سید پر دیگر انجان لوگوں  کے ساتھ  حملہ کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ  منگلور سےنکلے مسافر اپنی کار لے کر جب ہوناور کے ہولگدے ٹول ناکہ پہنچے تو کار کا فاسٹ ٹیگ ریڈ نہیں ہوا۔ تب وہاں ڈیوٹی پر تعینات ستیش نامی ٹول گارڈ نے مسافروں سے گالی گلوچ کرتےہوئےکہا ’’اگر تمہارے پاس رقم نہیں ہے تو پھر آپ لوگ کاروں میں کیوں گھومتے ہو‘‘۔تو مسافر نے  گارڈ سے پلٹ کر سوال کیا کہ  گالی کیوں دے رہے ہو۔صرف اتنی سی بات پرمشتعل ستیش نے  ناصر نامی مسافر کے گال پر تھپڑ جڑ دیا۔وہیں  بقیہ 6-7ملزموں کے ساتھ مل کرمسافروں پر پتھروں ،لوہے کی سلاخوں  اور پیروں سے کچل کر  حملہ کیا گیا۔

کہاجارہاہے کہ  ملزم کرن نے لوہےکی سلاخ سے محمد کو قتل کرنےکی خاطر سر پر اتنے زور سے مارا کہ کار کا شوگلاس اور ونڈو گلاس ٹوٹ گئے۔ ملزم منجوناتھ اور دیگر ملزمان  پر مسافروں پر حملہ کرنےکے علاوہ انہیں غیرقانونی طورپر قیدکرکے لاتوں سے مارتے ہوئےحملہ کرنے کا الزام بھی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پاتے ہی جائے وقوع پر پہنچے محمد رضوان ، مجیب سید کے والدین اور بہن نے حملہ کو روکنےکی کوشش کی تو ماں اور بہن کے بال پکڑ کر کھینچ تانی کرتےہوئےانہیں دھکیلا  گیا۔ اتنا سب ہونے تک کافی لوگ جمع ہوگئے تو ملزموں نے انہیں دھمکی دی کہ اگر تم نے پولس کیس کیاتو ایسے ہی نہیں چھوڑیں گے بلکہ تمہار ا قتل کردیں گے۔ محمد رضوان مجیب سید نے کمٹہ پولس تھانے میں شکایت درج کی۔ پولس  کیس درج کرلینےکے بعد جانچ کررہی ہے۔

خواتین پر حملہ :مسافروں پر حملہ کئےجانےوالے معاملے میں منگلور کی عائشہ رملت سید کےبیٹے محمد رضوان پر   ٹول ناکہ کے عملہ کو حملہ کرنے سے روکنے فاطمہ اور مجیب آگے بڑھے تو ملزمان کرن، ستیش، منجوناتھ اور 4-5ملزموں نے بیٹی کے جسم پر ہاٹھ اٹھاکر ، سرکے بال کھینچ کر دھکیل دی۔ عائشہ کی انگلیوں میں موجود انگوٹھی اور بیٹی کے گلےمیں موجود سونے کی چین توڑ کر کھینچا تانی کرتےہوئے ’تمہیں ختم کرکے ہی چھوڑیں گے ‘کہتےہوئے خواتین کی ہتک کئےجانے کے متعلق عائشہ رملت سید نے ان تینوں پر کیس درج کیا ہے۔ زخمی مسافر وں کو کمٹہ تعلقہ اسپتال میں علاج کرایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...