کاسرگوڈ 27/ اگست (ایس او نیوز) آن لائن کلاسس کے لئے نیٹ ورک نہ ملنے پر درخت پر چڑھ کر پڑھائی کرنے والا 16 سالہ اننتھو بابو نامی طالب علم نیچے گر کر بری طرح زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے کنور میڈیکل کالج ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اننتھو بابو جس کالونی میں رہتا ہے وہاں پر تقریباً 72 طالب علم ایسے ہیں جنہیں آن لائن کلاس میں حاضری دینا ہوتا ہے ، مگر اس علاقے میں نیٹ ورک کی حالت بہت ہی خراب ہے ۔ اس لئے اکثر طلبہ نیٹ ورک کی تلاش میں اونچی جگہوں اور پہاڑیوں پر چلے جاتے ہیں ۔ اننتھو بابو بھی اپنے گھر کے پاس موجود درخت کی شاخ پر بیٹھ کر آن لائن کلاس میں حاضری دے رہا تھا اس دوران وہ پھسل کر نیچے گر پڑا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی مجروح ہوگئی ہے ۔