کاروار میں کدمبا نیول بیس کے افسران نے کی سرکاری اسکول کی تجدید کاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th March 2018, 4:32 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار29؍مارچ (ایس او نیوز) کاروار میں واقع انڈین نیوی کے کدمبا نیول بیس کے افسران نے سماجی خدمات میں اپنی ذمہ داری اداکرتے ہوئے چیتّا کول میں موجود ایک سرکاری پرائمری اسکول کی تجدید و آرائش کا کام انجام دیا۔

ہرسال کے منصوبے کے مطابق کسی ایک اسکول کو ماڈل اسکول کے بطور تعمیر کرنے کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے نیول افسران نے چیتّاکول کے اس خستہ حال اسکول کو نیا روپ دیا ہے۔ نیوی افسران، عملہ اوران کے اہل خانہ کی طرف سے تقریبا 2.9لاکھ روپے کا عطیہ فراہم کیا گیا ہے، جس سے اسکول چھت اورکمپاونڈ کو درست کرنے کے علاوہ رنگ و روغن ،پانی ٹینک، روشنی کے لئے ٹیوب لائٹس ، پنکھے اور دیگر سازوسامان فراہم کیاگیا ہے۔

نیوی کے ایڈمرل جنرل کے ،جی کمارنے اسکول کا دورہ کرنے کے بعد اخبارنویسوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکول میں خون عطیہ کیمپ منعقد کرنے کے بعدیہاں کی حالت سدھارنے کے سلسلے میں فیصلہ کیا گیا تھااور22 جنوری سے تجدید اور مرمت کا کام شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صرف دو مہینے کے عرصے میں نیوی کے افسران اور عملے نے خود ہی مرمت کا کام انجام دیا  جو  ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔اس موقع پر ڈی ڈی پی آئی مسٹر پی کے پرکاش، بحریہ کے افسران اور عملے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ اسکول کے اساتذہ اور طلباء موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔

رواں ہفتے 44 ڈگری تک پہنچ جائے گا دہلی کا درجہ حرارت! محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

  ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گرمی اپنے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے دہلی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے اور گرمی کی لہر جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حال ہی میں کبھی بادل، تیز ہواؤں اور کبھی بوندا باندی نے  دہلی میں ...