افغانستان سے بحفاظت کاروار اپنے گھر پہنچنے میں راجیش کامیاب: گھروالوں نے لی راحت کی سانس  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th August 2021, 11:04 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:24؍اگست(ایس اؤ نیوز) افغانستان کے صدر مقام کابل میں ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کرنے والے کاروار تعلقہ سداشیوگڑھ کے راجیش پڈولکر منگل کو بحفاظت گھر لوٹنے پر گھروالوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

راجیش کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ پچھلے تین برسوں سے کابل میں ملازمت کررہے تھے ۔ امریکن فوج کو غذا سپلائی کرنے والی کمپنی ’ایکولاگ‘ نامی ادارے میں کام کررہے تھے۔ افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہونے کے بعد حالات بگڑ گئےتو راجیش امریکہ کی فو ج کی پناہ میں تھے۔

راجیش کو کابل سے بذریعہ ہوائی جہاز قطر پہنچایاگیا ۔ پھر وہاں سے انڈین ائیر فورس نے اپنی ہوائی جہاز کے ذریعے دہلی پہنچایا۔اس کے بعد راجیش گوا سے ہوتے ہوئے منگل کی صبح اپنے گاؤں پہنچ گئے۔ افغانستان کے حالات پر اخبارنویسوں کو بتاتے ہوئے راجیش نے کہاکہ 14اگست کو امریکن فوج نے  حالات بگڑنے کے متعلق جانکاری دی ۔ تب تک طالبان نے کابل کو چھوڑ کر پورے علاقوں پر قبضہ جما لیا تھا۔ میری طرح نیپال، سری لنکا اور یوگانڈا ملکوں کے لوگ بھی کام پر تھے۔ قریب 20ہزار لوگ ہوائی اڈے پر جمع تھے۔  اپنے وطن صحیح سلامت پہنچنے پر انہوں نے  خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہوائی اڈے کے باہر گولیوں کی آواز آر ہی تھی ۔ جس کے نتیجے میں  بڑی فکر ہونے لگی تھی کہ ہماری حالت کیا ہوگی ، ہروقت خوف کے سائے منڈلاتے رہتے تھے۔ اتنی ہی فکر تھی کہ کسی طرح یہاں سےنکل جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...