کاروار میں ایڈمٹ بھٹکل کےکورونا متاثرین میں سے بعض لوگ کل تک اسپتال سے ہوسکتے ہیں ڈسچارج؛ کورنٹائن سینٹروں سے کئی لوگوں کو ملی چھٹی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2020, 3:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  21/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل  کے جن 30 لوگوں کو کاروار کے کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کیمس)   میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، اُن میں سے بعض کورونا سے متاثرہ لوگوں کی رپورٹ نیگیٹو آنے کی خبر ملی ہے، مگر چونکہ دیگر مریضوں کی بھی رپورٹ آج کل میں موصول ہونی باقی ہے، اس بنا پر  کل جمعہ کو بعض  لوگوں کو  اسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کاروار کیمس میں ایڈمٹ بھٹکل کے کورونا سے متاثرہ لوگوں کے چودہ دن مکمل ہونے کےبعد ان  کے  نمونے دو مرتبہ  جانچ کے لئے روانہ کئے  گئے تھے جس میں سے نو  لوگوں کی رپورٹس نیگیٹو آنے کی اطلاع ملی  ہے، اس بات کی بھی خبر ملی ہے کہ کیمس میں ایڈمٹ بھٹکل کے تمام کورونا سے متاثرہ  افراد بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں، اس بنا پر کل جمعہ کو  قریب نو لوگوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔جبکہ دیگر لوگوں   کو بھی دو تین دن بعد ڈسچارج کئے جانے کی توقع ہے۔

بھٹکل کے پچاس سے زائد لوگوں کو کورنٹائن سینٹروں سے بھی ملی رخصت:   مینگلور فرسٹ نیورو اسپتال کے   رابطے  والی  جس لڑکی کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی اس کے پرائمری اور سکینڈری رابطے والوں کے قریب 194 لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے روانہ  کئے گئے تھے جس میں سے  29 لوگوں کی رپورٹس کورونا پوزیٹو آئی تھی، اسی طرح   دیگر لوگوں کی رپورٹس نیگیٹو آئی تھی، پوزیٹو رپورٹ آنے پر  جس طرح 29 لوگوں کو کاروار کیمس  اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اُسی طرح نیگیٹو آنے والے قریب ڈیڑھ سو لوگوں  کو بھٹکل سرکاری اسپتال ، انجمن کورنٹائن سینٹراسی طرح بعض لوگوں کو  ہوم کورنٹائن  میں رکھا گیا تھا۔

کورنٹائن سینٹر اور اسپتال میں ایڈمٹ  کئی لوگوں  کے چودہ دن مکمل ہونے کے  بعد  کئی لوگوں کے نمونے گذشتہ روز جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، خبر ملی ہے کہ قریب 15 لوگوں کی رپورٹس نیگیٹو آچکی ہے، مزید کی رپورٹ موصول ہونی باقی ہے۔ اُسی طرح  بنگلور اور دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کو مرڈیشور مدرسہ، شرالی، ماون کٹہ،  ہیبلے ، مُنڈلی اور  جامعہ آباد وغیرہ  پر واقع سرکاری اسکولوں  میں کورنٹائن کیا گیا تھا، اُس میں سے مرڈیشور مدرسہ میں الگ تھلگ رکھے گئے  قریب 39 لوگوں کی رپورٹس نیگیٹو آچکی ہے اور پتہ چلا ہے کہ نیگیٹو رپورٹ ملنے کے بعد تمام لوگوں کو  گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مزید کئی لوگوں کی رپورٹ آج جمعرات شام اور کل جمعہ کو  موصول ہوگی۔ اور  رپورٹ موصول ہونے پر دیگر کئی  لوگوں کو بھی  گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ 

 کورونا  کی علامت نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا نہیں ہے :  ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا کےڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ کوویڈ۔19 کورونا وائرس کی علامت 80 فیصد لوگوں میں ظاہر  نہیں ہوتی، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اُن  میں کورونا نہیں ہے، زیادہ تر لوگوں میں علامت نہیں پائی جاتی لیکن اُن سے دوسروں میں وائرس سرایت کرتے ہی دوسروں میں علامتیں  ظاہر ہونے لگتی ہے، لیکن  کورونا سے متاثرہ بعض لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ کورونا کی علامت نہیں پائی جانے سے اُن میں کورونا نہیں  ہے۔ڈی سی نے بتایا کہ  بعض لوگوں نے اُنہیں فون کرکے بتایا ہے کہ اُن میں کورونا کی کوئی علامت ہی نہیں ہے اور خواہ مخواہ اُنہیں  اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، ڈی سی نے  بتایا   کہ اُنہیں معلوم ہونا چاہے کہ صرف 3/4 فیصد لوگوں میں ہی کورونا کی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، 10/15 فیصد لوگوں میں کورونا کی ہلکی علامتیں ظاہر ہوتی  ہیں، اس بنا پر لوگوں کو کورونا کے تعلق سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسپتال سے ڈسچارج ہوکر بھٹکل جانے والوں کے لئے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ بھٹکل جانے کے بعد بھی اپنے اپنے گھروں میں کورنٹائن میں رہیں اور غیر ضروری طور پر گھر وں سے باہر نہ نکلیں۔

تنظیم نے ادا کیا زبردست رول:   بھٹکل میں کورونا کے  معاملات سامنے آنے کے بعد  اول دن سے ہی قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے کارکن اپنی جانب سے  متاثرین کو بھرپور تعاون فراہم کرنے  کے لئے کوشاں ہیں، جس طرح کافی لوگوں کو سرکاری اسپتال میں رکھا گیا، اُسی طرح تنظیم کے زیراہتمام انجمن کورنٹائن سینٹرمیں بھی کافی لوگوں کو کورنٹائن کیا گیا  تھا اور ابھی بھی کورنٹائن میں  ہیں۔  کورنٹائن میں موجود لوگوں کے لئے بالخصوص آدھی رات کورمضان کے مقدس مہینہ میں  سحری پہنچانا ، اسی طرح بچوں اور حاملہ خواتین  کے لئے دوپہر کو کھانے کا الگ انتظام اور پھر افطاری وغیرہ کے لئے بھی تنظیم کی طرف سے  بہترین انتظام کیا گیا تھا۔ تنظیم صدر ایس ایم سید پرویز اور  جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم کے کنوینر یونس رکن الدین، دیگر ارکان محمد صادق مٹا، نثار احمد ٹاپ، امتیاز اُدیاور، نصیف خلیفہ ودیگر  کئی ایک ذمہ داران  قابل ستائش ہیں جو اسپتال اور کورنٹائن سینٹروں میں موجود لوگوں کے برابر رابطے میں رہتے ہوئے اُن کے مسائل کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ  اپنی جانب سے پورا تعاون فراہم کررہے ہیں۔

مرڈیشور جماعت بھی قابل ستائش:   دور دراز کے شہروں سے  سفر کرکے جو لوگ بھٹکل  آئے تھے، اُنہیں  بھٹکل میں داخل ہونے نہیں  دیا گیا تھا اور مرڈیشور میں ہی کورنٹائن کیا گیا تھا،  اُن تمام لوگوں کے لئے سحری اور افطاری سمیت  دوپہر کے کھانے کا  انتظام کرنے کی ذمہ داری مرڈیشور جماعت نے  اپنے ذمہ لی تھی۔ اس تعلق سے تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بتایا کہ  ہم نے جماعت کے ارکان سے جیسے ہی تعاون کی درخواست کی، مرڈیشور جماعت کے ذمہ داران نے فوراً  اپنی جانب سے خدمات پیش کیں اور بھٹکل کے لوگوں کو مدرسہ میں کورنٹائن کرنے کا انتظام کرانے کے ساتھ ساتھ مدرسہ میں کورنٹائن 40 سے زائد لوگوں کے لئے  خصوصی طور پر پکاتی کا بھی انتظام کرایا۔ عبدالرقیب ایم جے نے اس موقع پر مرڈیشور کی پوری جماعت کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ  بالخصوص عبدالرازق کوچاپو،  ابومحمد محمد حُسینا،  یاسین شیخ،  علی احمد کابڑشا،  عبدالسینان سدی باپا وغیرہ کی بھی ستائش کی اور  جن لوگوں نے بھی اپنی خدمات پیش کیں، اُن کے حق میں دعا کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم کی جانب سے بھی تماموں کو شکریہ ادا کیا۔

ممبئی اور دیگر شہروں سے بھٹکل آنے والے حضرات توجہ دیں:  ممبئی اور دیگر شہروں میں بھٹکل کے جو افراد پھنسے ہوئے ہیں، اُن سے مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے  درخواست کی ہے کہ وہ  فی الوقت بھٹکل نہ آئیں اور مزید کچھ دن انتظار کریں۔ عبدالرقیب نے بتایا کہ فی الحال بھٹکل آنے کی صورت میں  لوگوں کو سرکار کی طرف سے سرکاری اسکولوں میں  کورنٹائن کیا جائے گا، لیکن اگر وہ چاہتے ہیں کہ انہیں انجمن سینٹر یا دیگر کسی ہوٹل یا عمارت میں کورنٹائن کرنا ہے تو پھر لوگوں کو انتظار کرنا ہوگا کیونکہ تنظیم کے پاس فی الحال کوئی عمارت خالی نہیں ہے  جہاں لوگوں کو کورنٹائن کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ  دیگر ریاستوں سے آنے والوں کے لئے کورنٹائن کرنے ہوٹل یا عمارت  حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی  ہے، عبدالرقیب نے بتایا کہ جیسے ہی تنظیم کی طرف سے پختہ انتظام ہوگا،  میڈیا کے ذریعے خبردی جائے گی جس کے بعد لوگ واپس بھٹکل آسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...