بھٹکل 17/اپریل (ایس او نیوز) کووِڈ 19پر قابو پانے کے لئے جو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس کی وجہ سے عوامی صحت کے مفاد کو نظر میں رکھتے ہوئے ہیسکام (HESCOM) نے اپریل مہینے میں بجلی کے بل ماہانہ اوسط کے اعتبار سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی سابقہ بلوں کو دیکھتے ہوئے اندازاً بل وصول کیے جائیں گے اور بعد میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ریڈنگ دیکھ کر اگلے مہینے کے بل میں رقم کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ہیسکام کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق اگر کوئی شخص اپنے میٹر کی ریڈنگ کے حساب سے ہی بل ادا کرنا چاہتا ہے تو پھر اُسے اپنے میٹر کی ریڈنگ ایس ایم ایس، وہاٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے ہیسکام کو بھیجنی ہوگی یا پھر اپنے قریبی سب ڈیویزن آفس پہنچ کر میٹر کی ریڈنگ مطلع کرنے ہوگی، ایسا کرنے کی صورت میں میٹر ریڈنگ کے مطابق بل وصول کیے جاسکیں گے۔