کاروارسٹی میونسپل کاونسل نے منظور کی دیوناگری رسم الخط میں بورڈ لگانے کی تجویز

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2022, 12:21 AM | ساحلی خبریں |

کاروار یکم / جولائی (ایس او نیوز) کاروار شہر میں کچھ دنوں قبل سڑکوں کے نام کنڑا کے علاوہ دیوناگری رسم الخط کے ساتھ  کونکنی زبان میں لکھے جانے پر کنڑا حامی تنظیموں کی جانب سے جو تنازعہ شروع ہوا اور بورڈس پر کالا رنگ پوتنے کا جو واقعہ پیش آیا تھا اس پرکل جمعرات کے دن منعقدہ کاروار سٹی میونسپل کاونسل کی جنرل باڈی میٹنگ میں خوب بحث ہوئی  اور کونسل کے اراکین نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

میٹنگ میں موجود بعض اراکین کا احساس تھا کہ کنڑا تنظیموں کے نام پر کاروار شہر سے باہر کے لوگ یہاں تنازعہ  کھڑا کرکے لوگوں کے بیچ تفرقہ پیدا کر رہے ہیں ۔ جبکہ کاونسل کے رکن گنپتی نائک نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کاونسل کے کسی بھی رکن کی رائے لیے بغیر اس طرح کے بورڈ لگانا بالکل درست نہیں تھا اس لئے اس سارے تنازع کے لئے کونسل کے صدر اور کمشنر ہی پوری طرح ذمہ دار ہیں ۔ اس کا جواب دیتے ہوئے کمشنر آر پی نائک نے کہا کہ کونسل صدر کی منظوری لے کر ہی یہ بورڈ لگوائے گئے ہیں ۔

صدر کونسل نتین پیکلے نے اراکین سے کہا کہ کاروار شہر میں تمام فرقوں کے لوگ بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں اس لئے زبان کے نام پر جھگڑا فساد کی ضرورت نہیں ہے ۔ کونکنی زبان کی تنظیموں  نے دیوناگری رسم الخط میں  بورڈس لگانے کی مانگ رکھی ہے اس لئے اراکین اس پر اپنی رائے بتائیں ۔ 

اس پر چند اراکین نے کھڑے ہو کر اس مانگ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کی سہولت کے لئے کونکنی میں بورڈ لکھے جائیں ۔ جس کے بعد دیوناگری رسم الخط میں بورڈس لکھوانے کی تجویز اتفاق رائے کے ساتھ منظور کی گئی اور اس کی نقل حکومت کو بھیج کر اس کے لئے منظوری لینا طے پایا ۔

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...