کاروار : نقلی سونا فروخت کرکے دھوکہ دہی کے الزام میں 6 گرفتار
کاروار،5؍ ستمبر (ایس او نیوز) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شیو پرکاش دیو راج کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منڈگوڈ کے تعلقہ کے ملگی میں امسال 16 جولائی کو نقلی سونا فروخت کرکے 22.50 لاکھ روپے کا دھوکہ دینے والے 6 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
یہ دھوکہ دہی کا معاملہ بیلگاوی کے چکوڈی کے رہنے والے شیوا گوڈا مادے گوڈا پاٹل کے ساتھ پیش آیا تھا ۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی تھی جس کے بعد ویریش تیرتھپّا، وینکٹیش سنّا ویرپّا، کمار گدی گیپّا، تیرتھپّا گدی گیپّا ودیا دھر میدھار اور پرشانت ویریش نامی ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمین کے پاس سے 19 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ اس معاملہ کا ایک اور ملزم ابھی مفرور ہے جسے گرفتار کرنے کوشش جاری ہے ۔
ملزمین کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔