کرناٹکا اُردو اکیڈمی کی جانب سے امسال بھٹکل کے دو صحافیوں کو بھی ایوارڈ؛ 2 اور3 جولائی کو ہوگی بنگلور میں تقریب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th June 2019, 4:20 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 16/جون (ایس او نیوز) کرناٹکا اُردو اکیڈمی نے امسال پہلی بار بھٹکل کے دو صحافیوں بھٹکل نیوز کے ایڈیٹر عتیق الرحمن شاہ بندری اور پھول میگزین  کے ایڈیٹرمولوی عبداللہ دامدا ابو ندوی  کو    ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان کیا ہے۔

اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرناٹکا اُردو اکیڈمی ہر سال زبان اُردو کی ترقی  اور فروغ کے لئے مختلف  شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی  شخصیات کو ایوارڈس سے نوازتی آرہی ہے، اس بار صحافت، تصنیف اور شاعری سمیت مختلف زمروں کے  کل 54 لوگوں کو ایوارڈس دینے کا فیصلہ کیا  ہے اور ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب 2 اور 3 جولائی کو  بنگلور میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ 1998 میں جب انٹرنیٹ پر بھٹکل نیوز کی شروعات ہوئی تھی تو اُس وقت ملک بھر سے چند گنے چنے اخبارات ہی انٹرنیٹ پر دستیاب تھے،  بھٹکل نیوز کو ریاست کرناٹک کا پہلا آن لائن  اُردو    اخبار ہونے کا شرف حاصل ہے۔ بھٹکل نیوز میں مقامی خبروں کے ساتھ ساتھ ریاستی ، قومی اور عالمی خبریں پیش کی جاتی ہیں۔   اکیڈمی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  بھٹکل نیوز کی خدمات کو دیکھتے ہوئے ایڈیٹر جناب عتیق الرحمن شاہ بندری کو   ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے جنہیں  سند اور میمنٹو  کے ساتھ ساتھ پچاس ہزار روپئے نقد  بھی انعام میں دیا جائے گا۔

بھٹکل سے جاری پھول میگزین  کی شروعات دوسال قبل ہوئی تھی جس کے ذریعے پھول  جیسے بچوں کو جُڑنے  کی تحریک  چلائی گئی ہے۔ پھول کے ذریعے   بچوں کی کہانیوں کو شائع کرنے کے ساتھ ساتھ   اُن کی تخلیقی  صلاحیتوں کو اُبھارنے کی کوشش کی جاتی ہے،  بتایا گیا ہے کہ پھول میں لکھنے والے  زیادہ تر مقامی  لوگ ہیں  اور خاص کر مقامی بچے ہی لکھتے ہیں ، اطلاع کے مطابق  پھول میگزین میں   بچوں کو ہی لکھنے کی ترغیب دے کر اُن کے مضامین اور کہانیوں کو اصلاح کرکے شائع کرایا جاتا ہے۔ یہ بھی  بتایا گیا ہے کہ ہر ہفتہ جمعرات کو  ادارے کی لائبریری میں بچوں کا جوڑ ہوتا ہے ، ہرمہینہ میں ایک  پروگرام ہوتا ہے  اورعلماء کی نگرانی میں  سال میں  ایک  بڑا جلسہ منعقد کیا جاتا ہے۔ امسال اُردو اکیڈمی کی جانب سے پھول کے ایڈیٹر مولوی عبداللہ دامدا ابو کو  بھی ایوارڈ سے نوازے جانے  کا اعلان کیا گیا ہے جنہیں سند اور میمنٹو کے ساتھ پچیس ہزار  روپئے نقد انعام دیا جائے گا۔

بھٹکل کے دو صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازے جانے پر مختلف اداروں کی جانب سے دونوں صحافیوں کو مبارکبادی کے پیغامات  موصول ہورہے ہیں۔ ادارہ ساحل آن لائن بھی ان دونوں  کی خدمات میں  مبارکباد اور ہدیہ تہنیت پیش کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...