کرناٹک کے کسانوں نے سوامیوں سے کی گائے ذبیحہ قانون کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کی اپیل ۔ حکومت سے کیا قانون واپس لینے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2023, 4:25 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 21/جولائی (ایس او نیوز)’’ہم گائے کے ذبیحہ پر پابندی ٓکے قانون کو واپس لینے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مٹھ کے  سوامیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہ کریں۔‘‘یہ بات کرناٹک اسٹیٹ فارمرس ایسوسی ایشن اور گرین سینا کے ریاستی صدر کوڈی ہلّی چندر شیکھر نے کہی، سرسی میں بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےزور دے کر کہا کہ یہ معاملہ کسانوں سے متعلق ہے، اس لئے کسانوں کو ہی اس معاملے کو حل کرنے دیں اوردیگر لوگ اس میں مداخلت نہ کریں۔

چندر شیکھر نے کہا کہ کسانوں کو ریاست میں گائے کے بارے میں فیصلے کرنے کی خودمختاری دی جانی چاہئے، اور سیاسی شخصیات اور سوامیوں وغیرہ کو چاہئے کہ وہ کسانوں کو جذباتی طور پربلیک میل کرنا بند کرے، کیونکہ اس سے کسانوں کی معیشت متاثر ہوتی ہے۔

چندر شیکھرکا خیال ہے کہ گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا قانون ڈیری فارمنگ کو بھی نقصان پہنچائے گا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حرکت روکی جائے گی تو بعد میں ان مویشیوں کی مناسب دیکھ بھال بھی نہیں ہو سکے گی۔

چندر شیکھر نے کہا کہ اگرچہ بی جے پی حکومت نے مرکز میں زراعت بل کو واپس لے لیا، لیکن اس قانون کو ریاست کرناٹک سے واپس نہیں لیا گیا ہے۔ اس سے یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں زرعی شعبے میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں اگلے 10 سالوں میں 75 فیصد زرعی اراضی فروخت ہونے کا امکان ہے۔

چندر شیکھر کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ فارمرس ایسوسی ایشن نے کانگریس کی حمایت اس لئے کی تھی کیونکہ انہوں نے بل واپس لینے کا وعدہ کیا تھا۔ چندر شیکھر نے چیف منسٹر سدارامیا سے مطالبہ کیا کہ بل کو بغیر کسی بہانے کے فوراً واپس لیا جائے۔

انہوں نے یڈی یورپا کے چیف منسٹر کے دور میں ہوئے ایک واقعہ کا بھی ذکر کیا جب ایگریکلچر بل کو نافذ کیا گیا تھا۔ تاہم، سدارامیا، جو اس وقت اپوزیشن پارٹی کے لیڈر تھے، نے کسانوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ اس ایکٹ کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اسے  اپنے منشور میں بھی شامل کریں گے۔ لیکن اقتدار میں آنے کے بعد سدارامیا نے اپنا موقف بدل لیا، جس پر چندر شیکھر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر سدارامیا کے پاس حکومت کرنے کی طاقت ہے تو زرعی بل کو فوری طور پر واپس لے کر دکھائے۔ ورنہ ہم یہی سمجھیں گے کہ کانگریس اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے۔

چندر شیکھر نے نشاندہی کی کہ محکمہ محصولات کی آمدنی 2-3 ہزار کروڑ روپے سے بڑھ کراب 25 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے، اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زرعی زمین کی فروخت میں کس حد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس رجحان کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے زراعت ایکٹ کے مضمرات کے بارے میں کسانوں میں بیداری کی کمی کو اجاگر کرتے ہوئے کارپوریٹ اور ایم این کمپنیوں کو شامل کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے 75 فیصد کسان دس سالوں میں اپنی زمین کھو سکتے ہیں، جس سے زرعی زمین کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...