اڈپی :  نئے ڈپٹی کمشنر کے طور پر ہوا کورما راؤ  کا تقرر  ۔ جگدیشا بنائے گئے وزیراعلیٰ کے جوائنٹ سیکریٹری 

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2021, 12:41 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی ،30؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اڈپی ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے جی جگدیشا کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی کا جوائنٹ سیکریٹری بنایا گیا ہے اور ان کی جگہ پر کورما راؤ کو ضلع کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔
    
بی ٹیک انجینئرنگ کی ڈگری رکھنے والے 2011 بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر کورما راو ایم تاحال کلبرگی میں نارتھ ایسٹرن کرناٹاک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این ای کے ایس آر ٹی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی خدمات انجام  دے رہے تھے ۔ 
    
یاد رہے کہ جی جگدیشا نے 2019 میں اڈپی ضلع ڈی سی کا عہدہ سنبھالا تھا اور بڑی ہی جانفشانی کے ساتھ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر پر  قابو پانے میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔