درجنوں فضائی حملے اور بمباری میں 165 فلسطینیوں کی موت ، 260 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 30th January 2024, 2:22 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

غزہ، 30/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) اسرائیلی فوج نے مسلسل ۱۱۵؍ویں روز بھی غزہ میں درجنوں فضائی حملےکئے اور بمباری کی جس سےمزید ۱۶۵؍ فلسطینیوں کی موت ہوگئی جبکہ ۲۶۰؍ افراد زخمی ہوگئے۔ مرکزی اطلاعات فلسطین کے مطابق  ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے پیر کو غزہ میں خان یونس پر جارحیت کے دوران گھروں، بے گھر افراد اور سڑکوں کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے چھاپے مارے اور بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔   صحافی حسام شباط نے بتایا کہ غزہ کے شہر الرمل میں پناہ گاہوں میں بیت حنون شہر سے بے گھر ہونے والوں پر بمباری کی گئی جس سے۱۳؍ فلسطینیوں کی موت ہوگئی۔ اسرائیلی فوجیوں نےگھروں میں گھس کر شہریوں کو مشکل حالات میں نکلنے پر مجبور کیا۔ 

شہاب کے نامہ نگار نے گزشتہ رات سے پیرکی صبح تک غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تفصیل بتائی ہے۔ طیاروں نے شہید رفیق دغمش کے اہل خانہ کے گھر پر بمباری کی جس سے متعدد افراد کی موت ہوگئی اورلوگ زخمی ہوگئے۔  غزہ شہر کے الصبرہ محلے میں الایمان مسجد کے قریب عنائم خاندان کے گھر پر بمباری کی گئی۔  الشاطی کیمپ پر بمباری میں متعدد افراد کی موت ہوگئی اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو الشفاء اسپتال منتقل کیا گیا۔  الصبرہ کے محلے میں واقع اسلامی کمپلیکس مسجد کے قریب الجماسی خاندان کے نوجوانوں پر بمباری میں متعدد کی موت ہوگئی اور کئی زخمی ہوگئے۔  غزہ شہر میں الشرفہ خاندان کے اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں ۳؍ کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ۶؍ زخمی ہوگئے۔

رات گئے اور صبح کے وقت تل الحوا، الصبرہ، الرمل اور الشفاء کے علاقوں میں گولہ باری کی گئی۔  فلسطینی طبی عملے اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے خان یونس کے دو اہم اسپتالوں کے آس پاس کے علاقوں پر بمباری جاری رکھی ہے جس کے باعث بمباری میں پھنسے لوگوں کی مدد میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔  غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہاکہ ’ ’ناصر اور العمل اسپتالوں میں طبی سہولیات کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ‘‘

فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان یونس کے العمل اسپتال میں طبی ٹیمیں آکسیجن کی فراہمی ختم ہونے کی وجہ سے سرجری نہیں کر پا رہی ہے۔ 

غزہ پٹی کے دیگر حصوں سے بھی لڑائی میں شدت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔  غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق گزشتہ۲۴؍گھنٹوں کے دوران مزید۱۶۵؍ فلسطینیوں کی موت ہوگئی اور ۲۹۰؍ زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ۷؍ اکتوبر کے بعد اسرائیلی جارحیت میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد ۲۶؍ ہزار۴۲۲؍ ہو گئی ہے جن میں زیادہ ترعام شہری ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...